اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تبلیغی مرکز کھولنے کے سنگین نتائج ہوں گے،کئی ممالک پر اثر پڑے گا، مودی سرکار کا ہائی کورٹ میں حلف نامہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تبلیغی مرکز کھولنے کے سنگین نتائج ہوں گے،کئی ممالک پر اثر پڑے گا، مودی سرکار کا ہائی کورٹ میں حلف نامہ
220
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

نظام الدین مرکزکو دوبارہ کھولنے سےمتعلق عرضی پر مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے حلف نامہ داخل کیا ہے۔مرکزکو کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سرحد پار کئی ملکوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

حالانکہ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ مرکزکو غیرمتعینہ مدت تک بند نہیں رکھا جا سکتا۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ پچھلے سال مارچ میں کووڈ 19پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی کرکے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے سلسلے میں درج معاملہ سنگین ہے اور اس کاسرحد پار تک اثر ہے۔

بتادیں کہ نظام الدین مرکز میں کووڈ- 19 کے پروٹوکول کی مبینہ طورپرخلاف ورزی کو لےکر مارچ 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مرکز کو دوبارہ کھولنے کی عرضی پر مرکزی حکومت نے کہا کہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ حکومت نےدہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر کی تصدیق کے ساتھ داخل حلف نامے میں کہاکہ کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کو لےکر درج کیس پراپرٹی کے طور پر مرکز کو ابھی ایسے ہی محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر(کرائم)کے ذریعےداخل حلف نامے میں حکومت نے دہرایا کہ کووڈ 19 ضابطوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں درج معاملے کی جانچ کے تحت مرکز کی پراپرٹی کو محفوظ رکھنا ضروری ہے کیونکہ اس کےسرحد پار تک اثر ہیں اور دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کا معاملہ بھی جڑاہے۔

مرکز کو دوبارہ کھولنے کے لیے دہلی وقف بورڈ نے عرضی دی ہے، جس پر جسٹس مکتہ گپتا نے سمات کی۔ مرکز پچھلے سال 31 مارچ سے ہی بند ہے۔ ہائی کورٹ نے مرکز سے سوال کیا کہ اس کی منشا کب تک نظام الدین مرکز کو بند رکھنے کی ہے اور کہا کہ یہ ہمیشہ کے لیے نہیں کیا جا سکتا۔حکومت کی جانب سے پیش وکیل نے دلیل دی کہ مرکز کو کھولنے کی قانونی کارروائی کی شروعات پراپرٹی کے پٹےدار یا کیمپس میں رہنے والے لوگوں کے ذریعےکی جا سکتی ہے اور پہلے ہی مرکز کے رہائشی حصے کو سپرد کرنے کی عرضی پرسماعت ہائی کورٹ کے ہی دوسرے جج کے سامنے آخری دور میں ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش وکیل رجت نائر نے کہا،’صرف قانونی نظریےپرغور کرکےعرضی کو حل کیا جا سکتا ہے۔ وقف بورڈ کو پٹےدار کو پیچھے کرکے آگے آنے کا حق نہیں ہے۔‘ حالانکہ جج نے کہا،’کچھ لوگوں کے قبضے میں پراپرٹی تھی۔ مہاماری کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی گئی۔اور آپ نے پراپرٹی پر قبضہ کر لیا۔ اس کو واپس کیا جاناچاہیے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ پراپرٹی کو ہمیشہ رکھا (عدالت کے حکم کے ماتحت) جائے۔ آپ کی اس معاملے پر کیا رائے ہے؟ آپ ہمیں بتائیں آپ کس کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ کب تک اس پر تالا لگائے رکھیں گے۔‘

عدالت نے مرکز کی منتظمہ کمیٹی کے ایک ممبر کے ذریعے معاملے میں فریق بنائے جانے کی عرضی پر نوٹس جاری کیا اور حکومت کے حلف نامہ پر جواب داخل کرنے کی وقف بورڈ کو اجازت دینے کے ساتھ ہی معاملے کی اگلی سماعت16 نومبر کو طے کر دی۔وقف بورڈ کی جانب سے پیش ہوئےوکیل رمیش گپتا نے دلیل دی کہ عرضی ڈیڑھ سال سے زیادہ سے زیر سماعت ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ ان کی عرضی مرکز کی پوری پراپرٹی واپس کرنے کی ہے جس میں مسجد، مدرسہ اور رہائشی حصے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، اب پراپرٹی کو انہیں ہمیں واپس سونپنا چاہیے۔مرکزی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ سلمان خورشید نے مداخلت کرنے والے رکن کی نمائندگی کرتے ہوئےکہا کہ وہ بھی اس معاملے میں وقف کے ساتھ ہیں اور جب بھی مرکز کو کھولنے کی اجازت دی جائےگی تمام ضابطوں پر عمل کیا جائےگا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN