اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان، چین کے لیے امریکی منصوبے کی راکھ میں چھپے مواقع

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان، چین کے لیے امریکی منصوبے کی راکھ میں چھپے مواقع
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل ؍ واشنگٹن:

چین اپنی مشرقی سرحد پر واقع صوبے سنکیانگ پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہے، جہاں ایغور مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ چند روز قبل، ابھی طالبان نے کابل پر برق رفتار قبضہ کرتے ہوئے دنیا کو حیران کیا تھا- چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے طالبان کے وفد کا بذات خود استقبال کیا تھا۔ کابل میں داخل ہونے کے ایک روز بعد ہی چین کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ‘دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط‘ بنانے کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ حکومت کے مطابق وہ کابل میں کسی سیاسی تصفیے پر اثرانداز ہونے کی خواہش نہیں رکھتی لیکن ایسا لگتا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد چین اپنے ‘بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ‘ کو افغانستان میں وسعت دینے کی خواہش ضرور رکھتا ہے۔

چین کے طالبان سے مطالبات

بیجنگ کے سیاسی تجزیہ کار ہوا پُو کے مطابق چین نے طالبان کے سامنے چند بنیادی مطالبات رکھے تھے، ’’پہلا مطالبہ یہ تھا کہ چینی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ سینکیانگ کے علیحدگی پسندوں سے روابط توڑے جائیں گے اور انہیں واپس سینکیانگ آنے کی اجازت فراہم نہیں کی جائے گی۔‘‘

طالبان چین کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ بیجنگ حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ اس کا دوسرا مطلب یہ نکلتا ہے کہ ایغور مسلمانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے گا۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

معدنیات کی دولت سے مالا مال افغانستان اور مواقع

چینی میڈیا کے مطابق افغانستان میں حکومت کی تبدیلی نے سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھا دیا ہے۔ یہ مواقع دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ‘عینک کاپر مائن پروجیکٹ‘ سے شمال میں فریاب اور سرپُل کے تیل کے ذخائر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ غیریقنی صورتحال کے باوجود بیجنگ کی حمایت یافتہ کمپنیاں پہلے ہی کان کنی اور تعمیر کے شعبوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں لیتھیم کے بہت بڑے ذخائر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ افغانستان کو ‘سعودی عربیہ آف لیتھیم‘ بھی کہا جاتا ہے۔ لیتھیم الیکٹرک کاروں کی تیاری کے لیے بنیادی دھات ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین اس وقت دنیا میں الیکڑک گاڑیاں تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیوننگ کا کہنا تھا، ’’طالبان افغانستان کی تعمیرنو اور ترقی میں بیجنگ حکومت کا کردار چاہتے ہیں اور ہم نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔‘‘ خراب سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے چین نے کئی ماہ پہلے ہی اپنی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا لیکن اس ملک نے کابل میں اپنا سفارت خانہ ابھی تک کھلا رکھا ہے۔

طالبان پر کتنا اعتماد کیا جا سکتا ہے؟

ماضی کو دیکھا جائے تو طالبان کے فیصلے غیرمتوقع ہوتے ہیں، ان کے بارے میں کوئی بھی پیشین گوئی کرنا ایک مشکل کام ہے۔ سینگاپور میں ایس راجارتنم اسکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے سینئر فیلو رافائیلو پینٹوسی کہتے ہیں، ’’چین کو تاریخ کا علم ہے اور وہ جانتے ہیں کہ طالبان کی حکومت پر مکمل طور پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ رافائیلو پینٹوسی کے مطابق چینی کمپنیاں فوری طور پر افغانستان کی طرف بھاگنا شروع نہیں ہو جائیں گی بلکہ وہ زمینی حالات کا جائزہ لے کر ہی وہاں قدم جمائیں گی۔

امریکہ کے خلاف چین کے بیانات

لیکن فی الحال چین امریکا کی افغانستان میں ناکامی اور اس کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈا سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے کابل ائیرپورٹ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اُس بدامنی کی مظہر ہیں، جو امریکا اپنے پیچھے چھوڑ کر جا رہا ہے۔ امریکا کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے افغان صدارتی محل میں بیٹھے طالبان کی تصویر شائع کی گئی اور لکھا گیا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی امریکی صدارتی منتقلی سے زیادہ پرامن تھی۔

چینی حکومت کی ترجمان ہوا کا کہنا تھا، واشنگٹن نے بدامنی، تقسیم اور ٹوٹے ہوئے خاندانوں کا ایک خوفناک ورثہ پیچھے چھوڑا ہے۔ امریکا کی طاقت اور کردار تباہی ہے، تعمیر نہیں۔‘‘ اسی طرح چین نے اپنے حریف تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ دیکھو امریکا افغانستان کو کس حال میں چھوڑ کر جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں کے انخلا کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس تو یہی چاہتے ہیں کہ امریکا اپنے ملک کے وسائل کو افغانستان کی دلدل میں جھونکتا رہے۔

لیکن بیجنگ کے سیاسی تجزیہ کار ہوا پُو کا کہنا ہے کہ جونہی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت ختم ہو گا، چین طالبان اور افغانستان کے حوالے سے حقیقت پسندانہ اور عملی پالیسی اپنائے گا۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN