دہرادون؍علی گڑھ:(ایجنسی)
گزشتہ دسمبر میں اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں سخت گیر ہندوتوا تنظیموں کے زیر اہتمام ’دھرم سنسد‘ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کے علاوہ قتل عام کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سلسلے میں اتراکھنڈ کی ہری دوار پولیس نے ایک کیس درج کیا تھا اور معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس تحقیقات اور ایف آئی آر کے خلاف احتجاج میں ’دھرم سنسد‘ کے منتظمین نے 16 جنوری کو ’پرتیکار سبھا‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنااتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں 22 جنوری کو تجویز کردہ ’دھرم سنسد‘ کا معاملہ گرم ہوتا جا رہا ہے اور کچھ مقامی شہریوں نے حکومت سے اس کے پروگرام پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ہری دوار دھرم سنسد کے منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر اس لیے درج کی گئی۔ کیونکہ اتراکھنڈ سرکار ’ جہادیوں ‘ سے خوفزدہ ہے۔











