اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پارلیمنٹ میں اویسی بزدلوں کی طرح روئے نہیں !

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
پارلیمنٹ میں اویسی بزدلوں کی طرح روئے نہیں !
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:شکیل رشید

مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر ، رکن پارلیمنٹ،بیرسٹر اسد الدین اویسی کے ’ طریقۂ سیاست ‘ سے مجھے کچھ ’ اختلاف‘ ہو سکتاہے ،لوگ ایسے بھی ہوں گے جنہیں زیادہ’ اختلاف ‘ ہو سکتا ہے ۔ اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جنہیں اویسی کے ’طریقۂ سیاست ‘ سے کلّی یا جزوی ’ اتفاق‘ ہو سکتا ہے ۔یہ ’ اختلاف اور اتفاق‘ کا معاملہ جمہوری ہندوستان کی مثبت قدروں میں سے ایک ہے۔ اور لوگوں کاآئینی حق بھی۔اور جو لوگ بھی جمہوریت اور ملک کے آئین کو مانتے ہیں ان کے لیے ’ اتفاق اور اختلاف ‘ کبھی بھی وجۂ دشمنی نہیں بن سکتا ۔

ہاں جو ملک کے آئین کو ٹھوکر پر رکھتے ہیں اور جن کا جمہوریت پر کوئی یقین نہیں ہے ان کے لیے ’ اتفاق اور اختلاف ‘ کا معاملہ دشمنی کی وجہ بن سکتا ہے ،بلکہ وجہ بن گیا ہے۔ اویسی پر گولی باری کرنے والے وہی لوگ تھے جو جمہوریت اور آئین کے دشمن ہیں ،اور ان کے بھی دشمن بن جاتے ہیں جو جمہوریت اور آئین کی بات کرتا یا کرتے ہیں ۔ یہ کون لوگ ہیں ؟ اس سوال کا جواب ہر ایک کو پتہ ہے ،لیکن جواب پر ایک بار پھر نظر ڈال لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اس جمہوری بھارت کو ،یہاں کے اس آئین کو ،جس کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہیں ،مٹا کر اس کی جگہ ’ منوسمرتی ‘ یعنی منوکے قانون کو لاگو کرنا چاہتے ہیں جو ،ذات پات کی تفریق کو قانونی جواز فراہم کرنے والا قانون ہے ۔ ایک ایسا قانون جو اس ملک میں اقلیتوں کو ،جن میں مسلمان بھی شامل ہیں ،عیسائی بھی اور یہودی و سکھ و دیگر بھی ، نچلے سے بھی نچلے درجے کا شہری بنا کر رکھنے کو درست قرار دیتا ہے ،اور جس کے تحت دلت اور نچلی ذاتیں بدترین مخلوق ٹھہرائی گئی ہیں ۔ منو کے قانون کو کون لوگ لاگو کرنا چاہتے ہیں ؟

اس سوال کے جواب سے بھی لوگ واقف ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اس ملک کو ’ ہندو راشٹر ‘ میں بدلنے کے نعرے لگا رہے ہیں ۔ ایسا نعرہ لگانا ہی ایک جرم ہے ،اسے لاگو کرنے کے لیے نفرت کی مہم چھیڑنا اور کسی کو قتل کرنے کے لیے اس پر گولی چلانا تو اور بھی بڑا جرم ہے ۔مگر یہ جرائم اب معمول بن چکے ہیں ۔ ان جرائم میں ملوث جو لوگ ہیں انہیں یرقانی بھی کہا جاتا ہے ۔ ان کا ایک نام ’ ہندوتوادی ‘ بھی ہے بلکہ اس نام پر یہ بڑا ’گَرو‘ کرتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ان دنوں ، ان کے’’ سیّاں بھئے کوتوال تو ڈر کاہے کا ‘‘کا والا معاملہ ہے ۔

اب یہی دیکھ لیں کہ اویسی پر گولیاں چلانے والے دو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ،سچن اور شبھم ، مگر ان پر ہنوز یو اے پی اے کے تحت معاملہ نہیں درج کیا گیا ہے ،جبکہ صدیق کپّن جیسے مظلوم صحافی اور عمر خالد جیسے اکٹی وسٹ پر گرفتاری کے فوراً بعد یو اے پی اے لگادیا گیا تھا ۔یہ سچن اور شبھم دھرم سنسد کی زہریلی تقریروں سے متاثر تھے اس لیے اویسی پر گولی باری کی ،لیکن دھرم سنسد اب بھی ہو رہے ہیں ،اشتعال انگیزی جاری ہے ،کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ ایک تازہ معاملہ لے لیں ، گجرات کے ایک فرقہ وارانہ معاملہ کے ملزمین کی گرفتاری کے بعد مولاناقمر غنی عثمانی کو اس لیے گجرات اے ٹی ایس نے دہلی جاکر گرفتار کیا کہ ملزمین ان کی تقریر سے متاثر تھے ،لیکن دھرم سنسد کے سنت اور مہنت سب آرام سے گھوم رہے ہیں حا لانکہ اویسی پر گولی باری کرنے والے قبول کر چکے ہیں کہ وہ ان سنتوں مہنتوں کی تقریروں سے متاثر تھے ۔

یہ وہ تعصب ہے جس کی تعلیم منو کا قانون دیتا ہے۔ اویسی بی جے پی کے ایجنٹ ہیں یا نہیں ہیں ،اس پر کوئی بحث نہیں کرنی ہے، کیونکہ اب یہ سچ سامنے آگیا ہے کہ گولی چلانے والے شدید قسم کی نفرت میں مبتلا تھے اور وہ باقاعدہ اویسی کی آمد و رفت پر نظر رکھ رہے تھے اور گولی باری سے قبل انہوں نے اویسی کی تقریروں کو شیئر کر کے ان کے خلاف مہم چھیڑی تھی ۔یہ حملہ منصوبہ بند تھا ۔ بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے جو سر پیر مار رہی ہے اس حملے کو اس تناظر میں دیکھا جانا چاہئے ۔ ایک بہت اچھی بات یہ ہوئی کہ اویسی نے زیڈ درجہ کی سیکوریٹی لینے سے انکار کر دیا ہے ،اور وہ پارلیمنٹ کے اندر یوگی آدتیہ ناتھ ، وزیراعلیٰ اترپردیش کی طرح سسک سسک کر روئے بھی نہیں ۔ رونے کا کام تو بزدلوں اور ظالموں کا ہے۔ اویسی کی سیاست سے کچھ ’ اختلاف ‘ کے باوجود میں ان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں،اللہ انہیں محفوظ رکھے اور وہ اپنی سیاست کرتے رہیں کہ یہ آئینی حق ہے ۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN