نئی دہلی :(ایجنسی)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوپی پولیس کو دھمکی آمیز لہجے میں خبردار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اویسی اسٹیج سے کہتے ہیں، ‘’’میں ان پولیس والوں سے کہنا چاہتا ہوں، میری بات یاد رکھیں۔ یوگی ہمیشہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے اور مودی ہمیشہ وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ ہم مسلمان زمانہ قدیم سے خاموش ہیں لیکن یاد رکھیں ہم آپ کے مظالم کو بھولنے والے نہیں ہیں۔ ہم آپ کے ظلم کو یاد رکھیں گے۔ اللہ اپنی طاقت سے تمہارا آخری انجام کو تباہ کر دے گا۔ اور ہم یاد رکھیں گے۔ حالات بدلیںگے۔ تمہیں بچانے کون آئے گا؟ جب یوگی اپنے مٹھ میں چلے جائیں گے تو مودی پہاڑوں پر چلے جائیں گے۔ جب کون آئے گا؟ ہم نہیں بھولیں گے۔‘‘
اویسی کے اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا، ’چھوٹا اویسی پولیس کو 15 منٹ ہٹانے کو بولتا ہے اور ہندوؤں کو دھمکی دیتا ہے ۔ بڑا اویسی پولیس کو کھلا کھلم دھمکی دیتا ہے۔ ہری دوار پر بولنے والے سیکولرزم کے سارے لوگ اس جناح والی ذہنیت پر خاموش ہیں۔ کیونکہ ہندوؤں کو دھمکی دینے والا سیکولرہے اورجے شری رام کا نام لینا فرقہ وارانہ ہے ۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میڈیا مشیر نے بھی اویسی کو نشانہ بنایا۔ اویسی کے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرکے لکھا، ’گدھوں کے کوسنے سے گائیں نیں مرتی اویسی صاحب، طاقت تو بھگوان رام نے دکھا دی ہے اپنی، بھولےناتھ نے دکھادی اپنی ۔ کوئی بھی غلطی کی تو ’ گدھوں‘ کا بھرپور علاج ہوگااس بار۔










