اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اویسی کا داؤ ،کہا:’ یوپی کے 19فیصد مسلمانوں کو ایک طرف آنا ہوگا‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اویسی نے کہا وہاں رام مندر ہے اور رہے گا، ویڈیو وائرل
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سلطان نپور : (ایجنسی)

یوپی انتخابات میں مسلمانوں کو لبھانے کی کوشش میں مصروف اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پھر بڑا بیان دیا ہے ۔ سلطان پور دورے کے دوران انہوں نے پھر کھل کر مسلمانوں کا ووٹ مانگا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ اس سماج کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کی پوری کوشش ہےکہ یوپی کے 19 فیصد مسلمانوں کو اپنی پارٹی کی طرف کیاجائے۔

اویسی نے کہا کہ یوپی سب سے بڑی ریاست ہے ، 19 فیصد مسلمان ہیں ، آپ سب کو ایک طرف آنا ہوگا۔ یوپی میں جہاں پر ہر کمیونٹی کی سیاسی آواز ہے ، نمائندہ ہے ، مسلمانوں کاکون ہے ، آپ نے کسے اپنا لیڈر بنایا ، برسوں پہلے ڈاکٹر عبدالجلیل جنہوں نے مجلس بنائی تھی تب سے آج تک مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں ہوا۔ ہم یہی چاہتے ہیں کہ آپ کے درمیان سے لیڈر بنایا جائے۔ آپ کو مضبوط کیا جائے،جس سماج کے پاس اس کا لیڈر ہوگا اسی کی آواز کو سنی جائےگی۔

ان کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی کہ ہم مسلمانوں کو ووٹ بینک نہیں بلکہ ایک طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ مرکز نے اقلیتوں کے لیے 116 کروڑ دیالیکن بابا (یوگی) نے 10 کروڑ خرچ کیا۔ میں وزیر اعلیٰ کو بابا کہتا ہوں۔ یہ ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘ کہتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں ہم نے مسلمانوں کو پی ایم آواس یوجنا (گرامین ) میں گھر دیا۔ یوپی میں 7 لاکھ 65 ہزار گھر ملے، اس میں صرف 10 گھر مسلمانوں کو ملے۔ یہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ہے ۔

اویسی نے ایس پی پر بھی طنز کیا اور کہا کہ مسلم سماج ان کی پارٹی کاغلام نہیںہے، ان کی نظروں میں اے آئی ایم آئی ایم نے کبھی ووٹوں کی سیاست نہیں کی،لیکن باقی تمام پارٹیوں نے صرف اور صرف ووٹ کے لیے ذاتیوں کو تقسیم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی مسلمانوں کے ووٹ سے نہیں جیت رہی ہے، اگر ہم بی جے پی کو وو ٹ نہیں دے رہے ہیں تو وہ کیسے جیت رہی ہے ذرا سوچئے۔

ایس پی نے کبھی یہ نہیں کہاکہ یادو ہم کو ووٹ نہیں دیا، اس لئے ہم ہار گئے،کیا مسلمان ان کے غلام ہیں؟ لوک سبھا کے انتخاب میں ہم نے 3 سیٹوں پر الیکشن لڑا ۔ ان میں ہم 2 سیٹیوں پر جیت گئے۔ مجھے ہرانے مودی، امت شاہ آئے لیکن دال نہیں گلی۔ اورنگ آباد میں شیوسینا کو اے آئی ایم آئی ایم نے ہرایا ۔ کشن گنج میںہمیں 3 لاکھ ووٹ ملے ، کشن گنج میں بی جے پی نہیں جیت سکی۔

تقریر کے دوران اویسی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنی طرف سے واضح کردیا کہ بھارت میں تلوار کے دم پر اسلام کو نہیں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے موہن بھاگوت نے کہاکہ اسلام حملہ آور سے بھارت میں آیا ہے ۔ بھاگوت تاریخ نہیں جانتے۔ اسلام اس ملک میں بادشاہوں کی وجہ سے نہیں آیا، صوفیا کرام کی وجہ سے آیا۔ اسلام بھارت میں محبت سے آیا۔ تلوار کے دم پر نہیں آیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام
خبریں

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

26 جون
ڈنمارک اذان پابندی
خبریں

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

26 جون
ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ
خبریں

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

26 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

ابھیجیت دیپکے کا انوکھا احتجاج

"ہیپی برتھ ڈے، براہِ کرم استعفیٰ دے دیں”؛ ابھیجیت دیپکے کا دھرمیندر پردھان کو انوکھا تحفہ

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026
ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

جون 26, 2026
ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

جون 26, 2026
ابھیجیت دیپکے کا انوکھا احتجاج

"ہیپی برتھ ڈے، براہِ کرم استعفیٰ دے دیں”؛ ابھیجیت دیپکے کا دھرمیندر پردھان کو انوکھا تحفہ

جون 26, 2026

حالیہ خبریں

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026
ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

جون 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN