ایودھیا : (ایجنسی)
جگ گرو پرم ہنس اچاریہ نے بھارت کو ہندوراشٹر قرار دینے کی مانگ کی ہے اور ایسا نہ کرنے پر جل سمادھی کی دھمکی دی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پرم ہنس اچاریہ نے کہا ہے کہ میری مانگ ہے کہ 2اکتوبر تک بھارت کو ’ ہندو راشٹر‘ قرار دےدیا جائے نہیں تو میں سریو ندی میں جل سمادھی لے لوں گا ۔
یہی نہیں اچاریہ نے مسلمانوں اور عیسائی کی شہریت ختم کرنے کی بھی مانگ کی ہے ۔










