اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پرواز رحمانی کی خدمات و وراثت آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ: امیر جماعت کا خراج عقیدت

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
Parvez Rahmani Legacy Tribute
2
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امیر جماعت اسلامی ہند ، سید سعادت اللہ حسینی نے، معروف صحافی جناب پرواز رحمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں آپ نے فرمایا کہ جناب پرواز رحمانی صاحب کا انتقال نہ صرف صحافت کے شعبے میں بلکہ مجموعی طور پر ملک و ملت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
سہ روزہ دعوت کے مدیر کی حیثیت سے پرواز صاحب کی خدمات مثالی صحافت کا اعلی نمونہ ہیں. صحافتی دیانت، فکری گہرائی و متانت، جراءت و بے باکی اور اخلاص و درد مندی کی اعلی قدروں کو اپنی اصول پسند صحافت میں انہوں نے جس طرح برتا وہ ہمیشہ صحافیوں کے لیے ایک نمونہ ہوگا. صحافت ان کے لیے محض ایک پیشہ نہیں تھا بلکہ اعلی مقاصد حیات اور انسانوں کی ہمہ گیر فلاح و بہبود کا ایک طاقت ور ذریعہ تھاـ
ان کی آواز اصولی، متوازن اور حقائق پر مبنی ہوتی تھی، جس نے انہیں قارئین اور اہلِ قلم میں یکساں طور پر مقبول بنایاـ خاص طور پر سہ روزہ دعوت میں خبر و نظر کے کالم کے تحت شائع ہونے والے آپ کے مختصر مضامین نے سہ روزہ دعوت کی مقبولیت اور تاثیر میں اضافے میں کلیدی رول ادا کیا ۔
صحافت کے علاوہ، پرواز رحمانی صاحب نے تحریک اسلامی ہند کے لیے بھی مختلف میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس نمائندگان کے بھی رکن رہے۔دعوت دین، اصلاح امت اور ملکی و ملی مسائل کے حل کی کوشش، تحریک میں ان کے خاص میدان تھے
ان کی شخصی خوبیاں بھی قابلِ تقلید تھیں۔ علمی عظمت کے باوجود وہ نہایت منکسرالمزاج، مخلص، نرم خو اور خورد نواز شخصیت کے مالک تھے. اپنی ان خوبیوں کے ذریعے انہون نے بلند پایہ صحافیوں کی ایک پوری نسل کی تربیت کی ـ
امیر جماعت نے مرحوم سے اپنے دیرینہ ذاتی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ طویل عرصے تک مرکزی مجلس شوری اور مجلس نمائندگان میں ان کا ساتھ رہا. ان سے میں نے بہت کچھ سیکھاـ مرکزی مجلس شوری کی قراردادوں کی کمیٹیوں میں بارہا ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے صحافت اور قرارداد نویسی کے متعدد رموَز سیکھنے کو ملےـ
ہم مرحوم کے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور قارئین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی خدمات اور وراثت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی انشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

ٹیگ: India NewsJamaat chiefJournalism LegacyParvez RahmanitributeUrdu Journalismامیر جماعتپرواز رحمانیخراج عقیدتصحافتی خدماتفکری وراثت

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جون 19, 2026
ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN