احمدآباد: ائیر انڈیا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’فلائٹ اے آئی 171 جو احمد آباد سے لندن کے لیے جا رہی تھی کو ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس وقت ہم تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں اور مزید معلومات جلد از جلد شیئر کریں گے وزیرِ ہوابازی کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں اور ریسکیو ٹیموں کو موبلائز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا کا ایک طیارہ جس میں 242 مسافر سوار تھے گجرات کے احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ریاستی پولیس کنٹرول روم نے حادثہ کی تصدیق کر دی ہے۔ ایئرپورٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا جا رہا ہے۔Flight AI171، احمد آباد-لندن گیٹوک جا رہا تھا۔گجرات کے احمدآباد کے موگھانی نگر میں ایک رہائشی علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ حادثہ طیارے کے ٹیک آف کے دوران پیش آیا ہے۔ جاے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے طیارہ حادثے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان مسافروں کی موت ہوگئی ہے