اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے درمیان ایران میں امن مذاکرات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے درمیان ایران میں امن مذاکرات

(فائل فوٹو)

35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے بدھ کے روز مغربی بادغیش صوبے کے دارالحکومت قلعہ نو پر حملہ کیا ہے۔ صوبائی گورنر حسام الدین شمس نے بتایا،”وہ شہر کے کچھ حصوں میں داخل ہوگئے تاہم کچھ دیر کے بعد دشمن کو سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا۔‘‘

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا ہے کہ افغان اسپیشل فورسز نے طالبان حملہ آوروں پر جوابی فضائی حملے کیے اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

قبل ازیں خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے شمس کے حوالے سے بتایا تھا کہ قلعہ نو کے تمام اضلاع کا سقوط ہوگیا ہے۔ دیگر صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان پولیس ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے اور بادغیش سینٹرل جیل سے دو سو قیدی فرار ہوگئے۔ مقامی باشندے اپنی جان بچانے کے لیے پڑوسی صوبے ہرات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار طالبان جنگجو شہر میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب عسکریت پسندوں نے شمالی افغانستان کے دیہی اضلاع پر قبضے کرلیے ہیں اور ہرات صوبے کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امن نے عسکریت پسندوں کو کھدیڑ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ طالبان نے قلعہ نو کی جنگ کے حوالے سے عوامی طورپر فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

افغان وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ حکومت نواز فوج کے درجنوں اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

بدھ کے روز جس وقت افغانستان میں ایک طرف جنگ جاری تھی اسی وقت پڑوسی ملک ایران طالبان کے سفیروں اور کابل حکومت کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کی میزبانی کر رہا تھا۔ بات چیت میں افغانستان کے سابق نائب صدر یونس قانونی بھی موجود تھے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے طالبان اور حکومت کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ”اپنے ملک کے مستقبل کے لیے آج کوئی سخت فیصلہ کریں۔‘ ‘ظریف نے افغانستان میں امریکا کی ”ناکامی“ کی بھی نکتہ چینی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا اور نیٹو فورسز نے کابل کے قریب واقع بگرام فوجی اڈے کو خالی کردیا تھا۔ یہ ایئر بیس طالبان مخالف سرگرمیوں میں کمانڈ سینٹر کے طورپر کام کرتا تھا۔ امریکی اور نیٹو فورسز کے چلے جانے کی وجہ سے افغان حکومتی فورسیز کو فضائی مدد بڑی حد تک کم ہوگئی ہے۔

امریکہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ افغانستان سے اس کی افواج کا تقریباً 90فیصد انخلاء مکمل ہوچکا ہے۔ نیٹو کے بیشتر فوجی بھی اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بیس برس قبل سن 2001میں امریکا نے افغانستان پر فوجی کارروائی کرکے طالبان حکومت کو معزول کردیا تھا۔ امریکا نے طالبان پر نیویارک میں نائن الیون حملوں کے ملزم القاعدہ کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق تہران کو یہ خوف ہے کہ افغانستان میں افراتفری اور خانہ جنگی کی صورت میں مہاجرین کی بڑی تعداد پناہ لینے کے لیے ایران کا رخ کر سکتی ہے۔ ایران میں پہلے سے ہی ہزاروں افغان پناہ گزین موجود ہیں۔

افغانستان امور کے ماہر نشنک موتوانی نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان نے قلعہ نو پر قبضہ کرلیا تو یہ اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ”اس سے افغان فورسیز نفسیاتی دباو میں آجائیں کے۔ "

افغان وزارت دفاع کے عہدیداروں نے حالانکہ طالبان کے حملوں سے بڑے شہروں، اہم شاہراہوں اور سرحدی قصبوں کو محفوظ رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN