نئی دہلی : (ایجنسی)
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے یوپی کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے حوالے سے سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے ہیں۔ دراصل اس معاملے کو سپریم کورٹ کے ذریعہ از خود نوٹس نہ لئے جانے پر کپل سبل نے ایک ٹویٹ میں حیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوگ مارے جارہے ہیں ،کچلے جارہے ہیں ،لیکن عدالت عظمیٰ از خود نوٹس لے رہا ہے۔ انہوںنے ملک کی سب سے بڑی عدالت سے اس معاملے میں کارروائی کے لئے درخواست کی ہے ۔

کپل سبل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک وقت تھا جب سپریم کورٹ یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے نہیں ہونے پر بھی پرنٹ میڈیا میں شائع خبروں کی بنیاد پر ہی از خود نوٹس لیتا تھا۔ سپریم کورٹ نے بے زبانوں کی بھی آواز سنی۔ وہیں آج جب ہمارے شہری کچلے جا رہے ہیں اور انہیںمارا جا رہا ہے ، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اسے نوٹس میں لے۔










