اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں ‘

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
’لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں ‘
109
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: شکیل رشید

ایک گھر کا بنانا آسان نہیں ہے۔  

میں یہ بات اپنے تجربات کی بنیاد پر کررہا ہوں، کہ ہنوز کوئی کمرہ میرے پاس ایسا نہیں ہے جسے میں اپنا مکمل گھر کہہ سکوں۔ والدہ مرحومہ نے ایک گھر بڑی مشکل سے، پیسے جوڑ جوڑ کر بنایا، وہ بھی وطن میں ہے، ممبئی میں میرے کسی کام نہیں آسکتا۔ لیکن اس میں رہوں نہ رہوں، اسے کسی حد تک اپنا گھر کہہ سکتا ہوں۔ اس سے ایک لگائو ہے۔ یہ لگائو اس لیے ہے کہ اس کے بنانے میں جو مشکلات پیش آئیں، وہ دیکھی اور جھیلی ہوئی ہیں۔

ایک دفعہ خبر آئی کہ گھر کے کسی کمرے میں آگ لگ گئی ہے، میںتڑپ اُٹھا تھا۔ اور یہ معاملہ صرف میرا نہیں ہے، اس ملک میں نہ جانے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے تنکے جوڑ جوڑ کر اپنے آشیانے بنائے ہیں، تکلیفیں، مشکلات اور پریشانیاں جھیلی ہیں۔ ان لوگوں میں مدھیہ پردیش کے کھرگون کے وہ مسلمان بھی ہیں جن کے گھروں کو بلڈوزر سے ڈھادیاگیا ہے اور گجرات واترپردیش کے وہ مسلمان بھی ہیں جن کے گھر وں پر بڑی ہی بے حسی کے ساتھ بلڈوزر چڑھادئے گئے ہیں۔ جنہوں نے بلڈوزر چلوائے، وہ آج کے دور کے حکمراں ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ، شیوراج چوہان، نروتم مشرا، بھوپیندر بھائی پٹیل اور وزیر اعظم نریندر مودی ومرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ۔ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ  زمین ان کی ملکیت ہے اور وہ جب چاہیں جیسے چاہیں ، ویسے اس زمین کا استعمال کرسکتے ہیں، اور اس زمین پر رہنے والے غریبوں، مجبوروں وبے کسوں کی زندگیوں سےکھیل سکتے ہیں۔ یہ کھیل ہی تو ہے، انتہائی ظالمانہ اور بے رحمانہ کھیل کہ بسے بسائے گھروں پر بلڈوزر چلوادئے جائیں۔

قدیم دور میں لوگوں کو ہاتھیوں کے پیروں تلے روندوادیاجاتا تھا، گھوڑوں کے سموں سے جسموں کو گودوایا جاتا تھا یہ بادشاہوں کی تفریح کا کھیل تھا، آج یہ کھیل مسلمانوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، بس ہاتھیوں اور گھوڑوں کی جگہ بلڈوزروں نے لے لی ہے۔ یہ کھیل کھیلنے والے اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ وہ بادشاہ، جو یہ ظالمانہ کھیل کھیلا کرتے تھے باقی نہیں رہے، ہاں! مگر غریب عوام آج بھی باقی ہیں اور ہمیشہ باقی رہیں گے۔ ایم پی میں جب وزیر داخلہ نروتم مشرا سے کوئی پوچھتا ہے کہ انہوں نے کیوں ایسا کیا؟ تو بڑی ہی نخوت اور گھمنڈ سے وہ کہتے ہیں کہ ’پتھر چلانے والوں کے گھر پتھر میں بدل دیں گے‘۔ کیا آج کوئی یہ تصور کرسکتا ہے کہ مسلمان اپنے گھروں سے رام نومی کے یا کسی او رموقع کے جلوس پر، پتھرائو کریں گے؟ یہ ناممکن ہے لیکن جھوٹ بولا جارہا ہے او رجھوٹ بولتے ہوئے کوئی شرم انہیں نہیں آتی۔ دوسرا سوال یہ کہ کیوںکر بغیر کسی نوٹس کے، کسی تحقیق کے اور تفتیش کے کسی کے گھر منہدم کروائے جاسکتے ہیں؟ تو جواب ہوتا ہے کہ یہ فسادی ہیں۔ آئین نے تو اس ملک میں فسادیوں کے کیا قاتلوں کے گھروں کو بھی منہدم کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اجازت ہوتی تو گاندھی کے قاتل گوڈسے کا گھر پہلے ڈھایاجاتا۔ گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات کے مجرموں کے مکانو ںپر پہلے بلڈوزر چلائے جاتے۔ مگر کسی کے بھی مکان کو ڈھانا نہ تو قانوناً درست ہے اور نہ ہی ایسا کسی بھی حکومت نے کیا ہے۔ یہ جرم ہے اور آج اس جرم میں سارے ہندوستان کی فاشسٹ طاقتیں ملوث ہیں۔ مسلمانوں کے گھر پہلے فسادی لوٹتے ، توڑتے اور تباہ وبرباد کرتے تھے اب یہ کام بی جے پی حکومتیں کرنے لگی ہیں۔ ابھی ابھی ایم پی کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا بیان پڑھا کہ جو گھر تباہ ہوئے ہیں حکومت ان کے بنوانے میں تعاون کرے گی اور اس کے پیسے فسادیوں سے وصولے گی۔ یہ مکانات جنہیں بنوانے کی بات کی جارہی ہے ، مسلمانوں کے نہیں ان کے ہیں جو اصلی فسادی ہیں۔ اور پیسے جن سے وصولےجائیں گے وہ مسلمان ہیں یعنی مظلوم۔۔تو اب اس ملک میں لفظوں کے معنی تبدیل کردئیے گئے ہیں، مسلمان کا مطلب فسادی اور فسادی کا مطلب مظلوم ہوگیا ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN