اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’کووڈ-19 وبا: تجربات اوراسباق‘ پرسی سی آر یو ایم کی ویبینار سیریزاختتام پذیر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’کووڈ-19 وبا: تجربات اوراسباق‘ پرسی سی آر یو ایم کی ویبینار سیریزاختتام پذیر
125
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند کے زیر اہتمام کووڈ۔19وبا:تجربات اور اسباق کے موضوع پرمنعقدویبینار سیریزبحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگئی۔ویبینار سیریز کے ذیلی عناوین ”کووڈ۔19وباکے دوران کی سیکھ“، ”صحت کو برقرار رکھنے میں غذا کا کردار“، ”کووڈ۔19مریضوں کاعلاج: تجربہ کا اشتراک‘‘، ”کووڈ۔19 کے دوران اور اس کے بعد دماغی صحت کی دیکھ بھال“ اور ”کووڈ کے بعد کی پیچیدگیاں اور دیکھ بھال“ پر15، 16، 17، 20 اور 21 دسمبر 2021 کو پانچ ویبینار منعقد کئے گئے۔

ویبینار سیریز کا افتتاح پروفیسر (ڈاکٹر) افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی نے کیاتھا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر عالم نے کہا کہ جسم کے مدافعتی نظام کی تقویت و اصلاح آیوش سسٹم کی اہم خوبیوں میں سے ہے اور یہ کووڈ۔19 وبا کے خلاف جنگ میں بہت اہم ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی کووڈ۔19کی وبا پھیلی صحتی نظام تنگ پڑ گیا اور ایسے میں آیوش سسٹم نے جسم کے مدافعتی نظام کی تقویت کی تدابیر کے ذریعہ اہم کردار ادا کیا کیونکہ بیماریوں سے بچنے کے لئے مدافعتی نظا م کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

اختتامی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائرکٹر جنرل،سی سی آر یو ایم اورایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں مدافعتی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے قوت مدافعت میں اضافہ کے حوالے سے غذا کی اہمیت واضح کی اور کہا کہ سی سی آر یوایم نے کووڈ۔19 کے دوران قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے یونانی ادویات پر مبنی غذا اور طرز زندگی کے رہنما اصول کی سفارش کی۔

پروفیسر خان نے کووڈ۔19 کے بعد کی پیچیدگیوں اور وبا سے متعلق دماغی صحت کے عوارض سے نمٹنے کے لیے یونانی میڈیسن کی صلاحیتوں اور امکانات پر تفصیلی گفتگو کی اور دماغی صحت کے تحفظ کے لیے اسباب ستہ ضروریہ (چھ ضروری عوامل) کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ویبینار سریز سے خطاب کرنے والے ماہرین، شرکاء اور آرگنائزنگ ٹیم کی تعریف کا شکریہ ادا کیا اور کلمات تحسین کہے۔

سیریز کے پانچویں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنتوش کمار، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایمس، رشیکیش اور پروفیسر امام الدین احمد، سابق پرنسپل، گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج، چنئی نے کووڈ۔19کے بعد کی پیچیدگیوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اورایلوپیتھک و یونانی میڈیسن میں اس کے علاج پر تبادلہ خیال کیا۔

ویبنار کے ماڈریٹرڈاکٹر ایم اے قاسمی، جوائنٹ ایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے ویبینارکی کاروائی کا خلاصہ پیش کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سیریز کے باقی ویبینار میں ڈاکٹر ارم ایس راؤ، پروفیسر، دہلی یونیورسٹی، پروفیسر محمد انور، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ، ڈاکٹر روہت کمار، صفدر جنگ اسپتال، نئی دہلی، ڈاکٹر افتخار حسین غازی، کشمیر طبیہ کالج، جموں و کشمیر، ڈاکٹر دنیش کٹاریہ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، نئی دہلی،پروفیسر محمد ادریس، دہلی یونیورسٹی، ڈاکٹر جگل کشور، پروفیسر، صفدر جنگ اسپتال، نئی دہلی اور ڈاکٹر آر کے منچندا، ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، حکومت دہلی کلیدی مقرر تھے۔ پدم شری ڈاکٹر ایم اے وحید، سابق ڈائریکٹر، این آر آئی یو ایم ایس ڈی، حیدرآباد، پروفیسر عبدالودود، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلورو، پروفیسر ایم اے جعفری اور ڈاکٹر ایس ایم عارف زیدی، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی ماڈریٹر کی حیثیت سے شریک ہوئے اور اپنے خیالات اور تجربات کا اشتراک کیا۔

ڈاکٹر غزالہ جاوید، ریسرچ آفیسر (یونانی) سائنٹسٹ-IV، ڈاکٹر فرح احمد، ریسرچ آفیسر (یونانی) اور محمد نیاز احمد، ریسرچ آفیسر (پبلیکیشن)، سی سی آریوایم نے ویبینار سیریزکے انتظام و انصرام کی ذمہ داری نبھائی۔ڈاکٹر ناہید پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (یونانی) اور کے کے سپرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، سی سی آر یو ایم نے تکنیکی اور انتظامی تعاون فراہم کیا۔

ویبینار سیریز میں تعلیمی و تحقیقی اداروں کے محققین، طلبا ء و ماہرین تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کووڈ۔19وبا سے متعلق احتیاطی،تحفظی اور معالجاتی تدابیرپر گفتگوکرنے کیلئے یہ ویبینار ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN