شاہجہاں پور:(ایجنسی)
وزیراعظم نریندر مودی نے اُترپردیش کے شاجہاں پور میں 594 کلو میٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شاہجہاں پور کی زمین رام پرساد بسمل سے لے کر پرم ویر چکر حاصل کرنے والوں کی بھی زمین ہے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ یہاں 2014 سے پہلے جو نعرے لگتے تھے اعلانات ہوتے تھے، وہ الیکشن تک ہی محدود رہتے تھے، لیکن 2014 کے بعد اب جوڑنے کا کام ہورہا ہے۔
اس موقع پر شاہجہاں پور روزا ریلوے گراؤنڈ پہنچنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے ایک وردان ثابت ہوگا۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے شام کو سڑکوں پر کٹے لہرائے جاتے تھے۔ وزیراعلیٰ اب مافیا کی غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلا رہے ہیں۔
پہلے جب تاجرصبح گھر سے نکلتے تھے تو گھر والے پریشان ہوتے تھے، جب غریب پریوار دوسری ریاستوں میں کام کے لیے جاتے تھے تو گھر اور زمین پر ناجائز قبضے کی فکر کرتے تھے۔ کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ فسادات کب اور کہاں ہوں گے۔ پچھلے ساڑھے چار سالوں میں یوگی جی کی حکومت نے حالات کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اسی لیے آج یوپی کے لوگ کہہ رہے ہیں – یوپی + یوگی، یہ بہت اپیوگی ہے۔
وہیں سی ایم یوگی نے کہاکہ آزادی کے بعد جن مدعوں سے دوری بنائی گئی اُن سب کو اہمیت دینے کا کام پی ایم مودی نے کیا ہے۔ یہ ہم سب کے لئے اہم لمحہ ہے۔ یوپی کے اندر 1947 سے 2014 تک دیڑھ ایکسپریس وے بنا تھا لیکن اس کے بعد تک چھ ایکسپریس وے بن رہے ہیں۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ آج یو پی کی اکنامی کو مضبوط کرنے کا کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ہ پہلی مرتبہ مزدوروں اور کسانوں کو اعزاز حاصل ہورہاہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایک طرف ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے ماں گنگا کا احترام کیا۔ کمبھ میں صفائی ملازمین کے پیر دھوئے، وہیں، کاشی میں اُن مزدوروں کا بھی احترام کیا گیا جو قومی تعمیر میں اپنا تعاون ادا کررہے ہیں۔









