ایٹہ:
اتر پردیش کے ایٹہ میں گزشتہ منگل کو اعظم خان کی حمایت میں زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ ایٹہ میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے ہزاروں کارکنان رکن پارلیمنٹ اعظم خاں اور ان کے صاحبزادے ایم ایل اے عبداللہ اعظم خاں کی رہائی کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اترے۔ اس دوران انہوں نے جوہر یونیورسٹی رام پور کو توڑے جانے کی مخالفت بھی کی ۔
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے ہزاروں کارکنوںنے ضلع افسر ایٹہ کے توسط سے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کو میمورینڈم سونپا ، جس میں جوہر یونیورسٹی رام پور میں توڑ پھوڑ روکے جانے، رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خاں اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خاں کی رہائی کی مانگ کی گئی ہے ۔

کارکنوں نے اپنے میمورینڈم میں ایٹہ ریلوے لائن کو کاس گنج سے جوڑنے ،طلبہ وطالبات کی فیس معافی ، ڈیزل – پٹرول کی بڑھتی قیمتوں ،کسانوں کے مسائل کے ایشوز کو بھی شامل کیا ہے ۔ اس موقع پر منعقد بائک ریلی میں سرکار مخالف نعرے لگائے گئے ۔
بتادیں کہ شیوپال یادو پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے قومی صدر ہیں۔ وہیں ایٹہ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی اجازت کے اور دفعہ 144 لاگو ہونے کے باجود کووڈ پروٹوکول توڑ کر اتنا برا سرکار مخالفت مظاہرہ ہونے سے ضلع انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی ہے ۔









