اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

صدر پوٹن پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں:جو بائیڈن

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
صدر پوٹن پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں:جو بائیڈن
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن :(ایجنسی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں واشنگٹن روسی صدر ولادمیر پوٹن پر بھی ذاتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا حملہ ہونے کی صورت میں وہ خود صدر پوٹن پر بھی پابندیاں عائد کرنے کے امکانات دیکھتے ہیں؟، تو جو بائیڈن نے جواب دیا: ’’ہاں، میں اسے دیکھوں گا۔‘‘

ان کا یہ تازہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرائن کی سرحد کے آس پاس موجود روسی جنگی دستوں نے اپنی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن پرحملہ نہیں کرے گا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر روسی در اندازی دوسری عالمی جنگ کے بعد ’’سب سے بڑا حملہ‘‘ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ دنیا کو بدل کر رکھ دے گا۔‘‘ پیر کے روز پنٹاگون نے کہا تھا کہ یوکرائن کشیدگی کے پیش نظر ساڑھے آٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو ’’سخت الرٹ‘‘ پر رکھا گیا ہے۔

بائیڈن کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادیوں کے لیے امریکا کی ایک ’’مقدس ذمہ داری‘‘ ہے اور اگر روس کی جانب سے فوجیوں کے اجتماع کا سلسلہ جاری رہا یا پھر اس کی جانب سے کوئی اقدام کیا گیا، تو ان فوجیوں کو ضرورت کے مطابق تعینات کیا جا سکتا ہے۔

تاہم بائیڈن نے نامہ نگاروں پر یہ بھی واضح کر دیا کہ ان کا یوکرائن کے اندر امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا ’’کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پوٹن جو بھی اقدام کریں گے اس کے سنگین معاشی نتائج برآمد ہوں گے تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کیا اقدامات کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ اگرجنگ کی صورت میں روس یورپی ممالک کو اپنی گیس کی سپلائی اور فراہمی منقطع کر دیتا ہے، تو اس صورت میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دیگر ممالک سے بھی بات چیت جاری ہے۔

حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کسی خاص ملک یا توانائی کمپنی کا نام سامنے نہیں آیا تاہم بائیڈن انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہے کہ ہر صورت میں یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی جاری رہے۔ اس سلسلے میں جو ممالک یا کمپنیاں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرتی ہیں ان سے بات چیت جاری ہے۔

ایک سینیئر امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا،’’شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے لے کر ایشیا اور امریکا تک، ہم دنیا کے مختلف علاقوں سے غیر روسی قدرتی گیس کے اضافی حجم کی نشاندہی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘

دریں اثنا وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر کے حکمراں شیخ تمیم بن حماد الثانی اس ماہ کے اواخر میں جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں گیس کی سپلائی پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ قطر کا شمار دنیا کے ان پانچ ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ایل این جی کی پیداوار ہوتی ہے۔

یورپی رہنماؤں کا مذاکرات پر زور

اس دوران منگل کو ہی جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان برلن میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنما یوکرائن روس بحران میں سفارت کاری کو آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر روس نے حملہ کیا تو اس کے ’’سنگین نتائج‘‘ ہوں گے۔

اس موقع پر جرمن چانسلر نے روس سے تناؤ کو کم کرنے کے لیے ’’واضح اقدامات‘‘ کرنے کا مطالبہ کیا تاہم انہوں نے کہا، ’’اگر جارحیت ہوتی ہے تو جوابی کارروائی بھی ہو گی اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہو گی۔‘‘

روس، یوکرائن، جرمنی اور فرانس کے نمائندے آج 26 جنوری بدھ کو پیرس میں ‘ٹور مذاکرات کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں جسے نارمنڈی فارمیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اولاف شولس نے اس پیش رفت کی تعریف کی ہے۔ فرانس کے صدر نے بھی روسی صدر ولاد میر پوٹن سے جمعے کے روز فون پر بات چیت کرنے کی بات کہی ہے تاکہ اس بحران کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہو سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN