اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پرینکا کو گرفتار کرلیا گیا،گیسٹ ہاؤس کو جیل بنایا گیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پرینکا کو گرفتار کرلیا گیا،گیسٹ ہاؤس کو جیل بنایا گیا
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ سیتا پور(ایجنسی)

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے متاثرین سے ملنے پہنچیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اب حراست میں نہیں ہیں۔ بلکہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبرہے کہ پرینکا گاندھی کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی کو سیتا پور کے پی اے سی گیسٹ میں گرفتار کرکے رکھا گیاہے ۔

اتوار کو لکھیم پور کھیری میں تشدد پھوٹ پڑا تھا اور اسی رات پرینکا لکھنؤ پہنچ گئی تھیں۔ رات کو ہی پرینکا لکھیم پور کے لیے روانہ ہوگئی تھیں اور پیر صبح انہیں ہرگاؤں میں پولیس نے روک دیا تھا۔ بتایا جا رہا تھا کہ پرینکا کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ اسی درمیان پرینکا کی گرفتاری کے خبر آتے ہی پی اے سی گیسٹ ہاؤس کےباہر حامیوں بھی جمع ہونے لگے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق پرینکا گاندھی کے خلاف دفعہ 151 ، 107 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کوگرفتار کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق سی آر پی سی کی دفعہ 116 کے تحت ایس ڈی ایم معاملے کی سماعت کریں گے ۔ پرینکا پیر صبح سے ہی پی اے سی گیسٹ ہاؤس میں ہے ۔ اسی گیسٹ ہاؤس کو عارضی جیل بنا دیا گیا ہے اور پرینکا کو یہیں پر گرفتار کرکے رکھا گیا ہے ۔ جانکاری ملی ہے کہ پرینکا کو 4 اکتوبر کی صبح 4:30بجے گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

ہرگاؤں کے ایس ایچ او نے اس کیس میں چالان کی رپورٹ مجسٹریٹ کو بھیج دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس ڈی ایم خود گیسٹ ہاؤس جاکر اس معاملے کی سماعت کریں گے ۔

کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے پرینکا کی گرفتاری کو شرمناک بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ مکمل طور پر غیر قانونی اور شرمناک ہے۔ انہیں صبح 4:30 بجے ایک مرد پولیس افسر نے طلوع آفتاب سے پہلے گرفتار کرلیا۔ انہیں ابھی تک مجسٹریٹ کے پاس نہیں لے جایا گیا ہے۔‘ چدمبرم نے مزید کہا کہ ‘قانون کی کئی دفعات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اترپردیش میں قانون وانتظام کے معنی الگ ہیں۔ وہاں قانون وانتظام کا مطلب ہے آدتیہ ناتھ کا نظام ۔ یہ ان کے (پرینکا) آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

وہیں کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کیا اور لکھا :’ جب بھی کوئی شک ہو ،سچائی کے راستے پر چلیں، اپنی اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں اور اخلاقی اتھارٹی کا نام ہے پرینکا گاندھی ۔‘

When in doubt walk the path of truth, never compromise on moral values !! “Moral Authority” thy name is @priyankagandhi

— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) October 5, 2021

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ ‘لکھیم پور تشدد نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یوپی حکومت نے پرینکا گاندھی کو گرفتار کرچکی ہے۔ یوپی میں حکومت کے جبر کے خلاف مشترکہ اپوزیشن کارروائی کی ضرورت ہے۔

#LakhimpurKheriViolence has shaken the nation,@priyankagandhi has been arrested UP govt, opposition leaders are being restricted from meeting farmers. There is need for joint opposition action against oppression by Government in UP. Meeting @RahulGandhi at 4.15 pm today
जय हिंद!

— Sanjay Raut (@rautsanjay61) October 5, 2021

پی اے سی گیسٹ ہاؤس سے ہی آج صبح پرینکا نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ انہوں نے لکھیم پور تشدد کی گاڑی سے روندنے والی ویڈیو دکھاتےہوئے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا تھا کہ انہیں کب گرفتار کیا جائے گا۔ پرینکا نے کہا تھا ’ اس ویڈیو کو دیکھئے اور اس ملک کو بتائے کہ اس وزیر کو برخواست کیوں نہیں کیا گیا ہے؟ اور اس لڑکے کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے؟ میرےجیسے اپوزیشن لیڈر وں کو تو آپ نے بغیر کسی آرڈر ،بغیر کسی ایف آئی آر کے حراست میں رکھا ہے ،میں جاننا چاہتی ہوں کہ یہ آدمی آزاد کیوں ہے ۔؟ ‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN