اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممتاز افسانہ نگار پروفیسر بیگ احساس نہیں رہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ممتاز افسانہ نگار پروفیسر بیگ احساس نہیں رہے
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدر آباد : (ایجنسی)

ممتاز افسانہ نگار، نقاد اور استاد پروفیسر بیگ احساس (Professor Baig Ehsas )کا 73سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال ہو گیا۔پروفیسر بیگ احساس کا اصل نام محمد بیگ تھا۔ 10 اگست 1948 کو ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے1975 میں بی اے اور1979میں ایم اے کیا اور1985 میں یونی ورسٹی آف حیدرآباد سے پی ایچ ڈی کی۔1984 میں بحیثیت لکچرر اردو عثمانیہ یونی ورسٹی سے وابستہ ہوئے۔2000 میں پروفیسر کے عہدہ پر ترقی ملی۔2000 سے2006 تک صدر شعبہ رہے۔انہوں نے2007سے2013 تک سنٹر ل یونی ورسٹی حیدرآباد میں پروفیسر اور صدر شعبہ اردو کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھیں ہند و پاک مایہ ناز افسانہ نگاروں میں اہم مقام حاصل تھا۔ان کے افسانوں کے تین مجموعے خوشہ گندم، حنظل اور دخمہ شائع ہوئے۔ ”دخمہ“ پر2017میں ساہتیہ اکادمی نے انھیں انعام سے نوازا۔

مخدوم محی الدین اورجیلانی بانوکے بعد پروفیسر بیگ احساس حیدرآباد سے ساہتیہ ایوارڈ پانے والے تیسرے ادیب تھے۔ ان کی دیگر تصانیف میں شور جہاں، کرشن چند ر فن و شخصیت اور شا ذ تمکنت پر مونو گراف شامل ہیں۔ وہ حیدر آباد لٹریری فورم کے معتمد عمومی اور صدر رہے۔ وہ بازگشت آن لائن ادبی فورم کے سر پرست تھے۔ادارہ ادبیات اردو کے رکن عملہ اور ترجمانماہ نامہ ”سب رس“کے تا حال ایڈیٹررہے۔وہ ساہتیہ اکادمی کی مشاورتی کمیٹی براے اردو کے رکن رہے۔

مرحوم پروفیسر بیگ احساس کی نمازِ جنازہ عائشہ مسجد، پیرا ماؤنٹ ہلس، ٹولی چوکی، حیدرآباد میں عشا کی نماز کے فوری بعد ہوگی۔ تدفین پیراماؤنٹ ہلس قبرستان، ٹولی چوکی میں ہی عمل میں آئیگی ۔

2005سے2012تک بھارتیہ گیان پیٹھ ایوارڈ کمیٹی کے رکن کے طورپر انہوں نے ذمہ داری سنبھالی۔ اس کے علاوہ مختلف جامعات کی کمیٹیوں اور انجمنوں کے رکن بھی رہے۔ تلنگانہ اردو اکادمی کی جانب سے انھیں مخدوم ایوارڈ برائے کارنامہ حیات دیا گیا۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور برطانیہ کا دورہ بھی کیاتھا۔ ہندوستانی بزم اردو ریاض، سعودی عرب نے پروفیسر بیگ احساس کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے ڈیجیٹل سوونیر جاری کیا۔

پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے ہندوستان کی متعدد جامعات میں پروفیسر بیگ احسا س کی شخصیت اور فن پر کئی تحقیقی مقالے لکھے گئے۔ ادبی رسالوں نے خصوصی نمبر اور گوشے شائع کئے۔ان کے افسانے ہندستان کی کئی جامعات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے نصاب میں شامل ہیں۔صحافت سے بھی ان کا گہرا رشتہ تھا۔ان کی صحافتی زندگی کا آغاز ”فلمی ستارے“ سے ہوا تھا۔ انھوں نے حیدرآباد کے روزناموں میں کالم نگاری بھی کی۔پروفیسر بیگ احساس کی موت پر اردو ادب کی سرکردہ شخصیات نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

جن میں سلام بن رزاق، شفیع مشہدی، سید محمد اشرف، پروفیسر غضنفر، پروفیسر طارق چھتاری، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر فاروق بخشی،پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی، فیاض احمد فیضی، سردار علی، محترمہ قمر جمالی، پروفیسر خواجہ اکرام، پروفیسر اشتیاق احمد،میر ایوب علی خاں، پروفیسر پی فضل الرحمٰن، غوث ارسلان، ممتاز پیر بھائی، پروفیسر غیاث ا لرحمٰن سید، ملکیت سنگھ مچھانا،پروفیسراحمد محفوظ، پروفیسر کوثر مظہری،پروفیسر معین الدین جینابڑے، انور مرزا، سراج عظیم، ڈاکٹر قمر سلیم، ڈاکٹر محمود کاظمی، نگار عظیم،قیوم اثر، ڈاکٹر آمنہ تحسین،ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، ڈاکٹر مشرف علی، ڈاکٹر شمیم احمد، ڈاکٹر سید نجی اللہ، ڈاکٹر ابو شہیم خاں، ڈاکٹر احمد خاں، ڈاکٹر بی بی رضا، ڈاکٹر اسلم پرویز، ڈاکٹر جنید ذاکر، ڈاکٹر فہیم الدین احمد، ڈاکٹر خواجہ ضیا ء الدین، ڈاکٹر ناصر انصار، ڈاکٹر ریحان کوثر، ڈاکٹر نورالامین،ڈاکٹر ریاض توحیدی،ڈاکٹر فریدہ بیگم، مختار خاں، معین الدین عثمانی، طاہر انجم صدیقی، نثار انجم، ڈاکٹر جاوید رحمانی،ڈاکٹر احمد طارق،وسیم عقیل شاہ، ظہیر انصاری،اسمٰعیل گوہر، علیم اسمٰعیل،تنویر احمد تماپوری، محترمہ رخسانہ نازنین، ڈاکٹر فیروز عالم کنوینر بازگشت آن لائن ادبی فورم،، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر حمیرہ سعیدقابل ذکر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN