نئی دہلی : (ایجنسی)
رحمانی 30 کے طالب علم محمد ضیاء بلال نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس IISc بنگلور؛ نمبر ون ریسرچ یونیورسٹی آف انڈیا میں بیچلر آف سائنس ( ریسرچ پروگرام 2021 ) کے لئے کوالیفائی کیا ہے جو کہ ایک عظیم کامیابی ہے۔ آئی آئی ایس سی ایک ایسی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور پبلک یونیورسٹی ہے جو 1909 میں قائم کی گئی تھی جس کا بجٹ مالی سال 2021/22 کے لیے 990 کروڑ روپے ہے۔ تقریباً چار ہزار طلبہ وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں یو جی- پی جی اور ڈاکٹریٹ پروگرام شامل ہے۔ الحمدللہ یہ رحمانی 30 کی ایک بہترین اور نمایاں کامیابی ہے۔
ہم رحمانی 30 کے انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو ان کی سخت محنت اور مسلسل کوشش کے لئے مبارکباد دیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اقلیتی طلبہ بین الاقوامی شہرت کے حامل اداروں میں نمائندگی کرتے رہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ رحمانی 30 کی کامیابی سال در سال ترقی کی جانب سفر طے کرے گی اور اقلیتی طلبہ کو ملک وبیرون ملک کے متعدد اعلیٰ اور شہرت یافتہ اداروں تک پہنچانے میں مدد کرتے رہے گی۔ ان شاء اللہ











