نئی دہلی: (ایجنسی)
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ میڈیا نے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ پر تنقید کی تھی لیکن یہ اسی طرح کے کئی واقعات کے بعد مودی حکومت کے ساتھ ایسا نہیں کر رہا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کی قومی ایگزیکٹیو کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ تنظیم کے کچھ ممبران نے راہل سے پوچھا کہ کانگریس حکومتوں کی طرف سے کئے گئے اچھے کام کیوں سامنے نہیں لایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ممبئی حملے جیسے کئی دہشت گرد واقعات نریندر مودی حکومت کے دوران ہوئے ، لیکن میڈیا نے یو پی اے حکومت پرجتنی تنقید کی تھی ،اتنی اس سرکار کی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر نے ہندوستانی سرحد میں چینی دراندازی کاالزام لگایا اور کسانوں کی تحریک کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ میڈیاان کے (کسانوں کے)احتجاج کو کور یج نہیں کررہاہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسان کئی مہینوں سے تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔










