اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خواتین کی شادی کی قانونی عمر میں اضافہ کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا : امیر جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
خواتین کی شادی کی قانونی عمر میں اضافہ کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا : امیر جماعت اسلامی ہند
64
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں خواتین کے لئے شادی کی قانونی عمر میں اضافہ کرنے کی پیش کردہ تجویز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ نے ابھی حال ہی میں ایک نئے بل کو متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت ”بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون 2006“ میں ترمیم کرکے خواتین کی شادی کی قانونی عمر کو18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ہم نہیں سمجھتے ہیں کہ ہندوستان میں خواتین کے لئے شادی کی قانونی عمر کو بڑھا کر 21 سال کرنا کوئی دانشمندانہ اقدا م ہے۔موجودہ وقت میں پوری دنیا میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ خواتین کے لئے شادی کی قانونی عمر 18 سال ہونی چاہئے۔ بہت سے ممالک جن میں متعدد ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں، اسی رائے پرعمل کررہے ہیں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ ” حکومت کو لگتا ہے کہ شادی کی عمر بڑھا کر 21 سال کردینے سے خواتین تاخیر سے ماں بنیں گی، شرح تولید کم ہوگی اور ماؤں اور بچوں کی صحت میں بہتری آئے گی۔مگر اعدادو شمار سے اس نقطہ نظر کی توثیق و تصدیق نہیں ہورہی ہے۔ اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کی خراب صورت حال غربت اورقلت تغذیہ کی وجہ سے ہے۔ اگر صحت کی ناقص دیکھ بھال اور غربت کی حالت اسی طرح بلند سطح پر رہتی ہے تو عمر کی حد میں اضافہ کردینے سے اس صورت حال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض ایسی ریاستوں میں بھی شرح تولید کم ہے جہاں کم عمری میں شادی کا عام رواج پایا جارہا ہے۔لہٰذا یہ فرض کرلینا کہ خواتین کی شادی کی قانونی عمر میں توسیع کردینا،ان میں بہتری لائے گا، غلط ہے اور تجرباتی اعدادو شمار سے میل نہیں کھاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ اقدام قانون ِ فطرت کے بھی خلاف ہے۔ اس کی وجہ سے نفسیاتی، طبی، سماجی اور انسانی حقوق کے مسائل پیدا ہوں گے۔ بعض سروے سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ خواتین جو 30 سال کی عمر کے بعد پہلی بار ماں بنتی ہیں،انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عمر کی حد میں اضافے کا طویل مدتی اثر ہمارے ملک کی آبادی پر بھی پڑے گا، یہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔یہ نوجوان آبادی کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔جب یہ تجویز قانون کی شکل لے لے گی تو یہ قبائلی برادریوں پر منفی اثر ڈالے گی اور قانون نافذ کرنے والی مشینری انہیں مزید ہراساں کرے گی“۔جناب امیر جماعت نے مزید کہا کہ ” حکومت کو جلد بازی میں قانون پاس نہیں کرناچاہئے بلکہ طبقات کے رہنماؤں اور متعلقہ موضوع کے ماہرین سے اس مسئلے پر بات چیت کرکے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے“۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN