اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رام نومی کا جلوس اور فرقہ وارانہ کشیدگی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
رام نومی کا جلوس اور فرقہ وارانہ کشیدگی
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: روہنی سنگھ

ایک ایسا شخص، جو راج پاٹ کو تیاگ کرکے اپنے والد کے حکم کو پورا کرنے کیلئے 14سال جنگلوں اور بیابانو ں کی خاک چھانتا پھرے اور اس کے ماتھے پر شکن تک نہ آئے۔ مگر کیا کیا جائے، بچپن سے ہی میں نے دیکھا، کہ جب بھی بھگوان رام کے جنم دن یعنی رام نومی قریب آتی تھی، تو اسکول سے چھٹی کردی جاتی اور ایک عجیب تناؤ سا ماحول شہر میں پیدا ہوجاتا تھا۔ صبر و شکر کے اس پیکر کے جنم دن کو ہم آہنگی کے ساتھ منانے کے بجائے اس کے پیرو کار اس دن فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہو ا دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔ یعنی رام نومی کا جلوس اور فرقہ وارانہ کشیدگی لازم و ملزوم بنی ہوئی تھی۔

2014میں مرکز میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد تو ایسا لگتا ہے کہ فرقہ وارانہ عناصر کو شہہ اور کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ پچھلے ہفتے رام نومی کے جلوسوں کے درمیان ملک کی تقریباً چھ ریاستوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے۔ مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، گجرات میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ہندوؤں نے الزام لگایا کہ جب انکا جلوس مسلم اکثریتی علاقوں سے گزرا تب ان پر پتھراوٗ کیا گیا۔ مسلمانوں کا الزام تھا کہ کئی جگہوں پر جلوس کے شرکاء نے زبردستی مساجد کے میناروں پر ہندو مذہبی علامتیں اور زعفرانی جھنڈے لگائے۔ کئی ایسے ویڈیو بھی وائرل ہوگئے، جس میں جلوس کے شرکا ء اقلیتی فرقہ کے تئیں بدزبانی اور گالی گلوج کر رہے تھے۔ لاؤڈ اسپیکر پر اشتعال انگیز نعرے بلند کئے گئے۔ کرناٹک میں عثمانیہ مسجد کے باہر ”بنے گا مندر، توڑیگا مسجد” جیسے گانے سنائی دئے۔ ایک ہندو مہنت نے اتر پریش کے سیتا پور میں ایک مسلم محلہ میں ایک مسجد کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، مسلم خواتین کی عصمت دری کی دھمکی دی۔

ہندو ں کا ایک طبقہ رام نومی کی مناسبت سے نو دن تک روزہ رکھتا ہے۔ مسلمانوں کے روزہ کے برعکس اس میں پانی، میوہ جات، جوس وغیرہ سے پیٹ بھرا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کچھ ہندو اس کی مناسبت سے گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اس بار کئی جگہوں پر ڈنڈوں اور جھنڈوں کے بل پر گوشت کی دکانیں بند کروائی گئی۔ ایک خوف عوام کے ذہنوں میں بٹھایا جارہا ہے، کہ بھگوان رام کے علاوہ اب بھارت میں کسی اور بھگوان کیلئے زمین تنگ ہو گئی ہے۔

صرف مسلمانوں کو ہی نہیں، بلکہ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں کو بھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد نے نشانہ بنایا۔ دائیں بازو کی اس تنظیم نے رام نومی کے دن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گوشت کھانے اور پکانے پر احتجاج کیا۔ اس تصادم میں دو درجن سے زائد طلباء زخمی ہوئے۔ رام کے نام پر گوشت کھانے پر لوگوں کو نشانہ بنانے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ رام نومی کے موقع کئی علاقوں میں ہندو جانوروں کی قربانی کی رسم ادا کرتے ہیں اور ہر ہندو گوشت کھانے سے پرہیز نہیں کرتا۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وشو ہندو پریشد کے ذمہ داران بھگوان رام کے صبر و رواداری کے سبق کو بھول کر غصہ اور جارحیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ رامائن جیسی ضخیم کتاب میں بس ایک جگہ پر بھگوان رام کو غصہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جب سمندر کے دیوتا نے ان کو رامیشورم سے سری لنکا کے منار جزیرے تک سمندر کے اوپر پل بنانے سے منع کردیا تھا۔ ہندوؤں کا خیال ہے کہ بھارت کے جنوبی صوبہ تامل ناڈو اور سری لنکا کے درمیان، آدم پل جو قدرتی چونا پتھر کے ذخیرے سے بنا ہوا ہے، کو بھگوان رام اور ان کی فوج نے بنایا تھا۔

جب سمندر کے دیوتا نے فوج کو راستہ دینے اور پل بنانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، تو رام نے ناراض ہوکر سمندر کو آگ لگانے کیلئے اپنے ترکش سے تیر نکالے۔ رامائن میں یہ واحد واقعہ ہے،جہا ں بھگوان را م کو صبر کھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دائیں بازو کی تنظیمیں ان کی دیگر خصوصیات کو طاق پر رکھتے ہوئے، بس اسی ایک واقعہ کو بھنا کر، صبر و شکر کے اس پیکر کو خفگی اور خشم آلود کی علامت کے بطور استعمال کرکے اقلیتی فرقہ کو نشانہ بناتی ہیں۔ وشو ہندو پریشد نے 1990کی دہائی سے ہی بھگوان رام کی رواداری کی تعلیم کے بجائے، خفگی کو فروغ دیا۔ اس مہم کے نتیجے میں ہی ہندو کارسیوکوں نے1992میں ایودھیا کے مقام پر بابری مسجد کو مسمار کیا اور اب اس جگہ پر ایک عالیشان رام مندر کی تعمیر جاری ہے۔

میں تو حیران و پریشان ہوجاتی ہوں، کہ کیا یہ وہی بھگوان رام ہیں، جن کیلئے شاعر علامہ اقبال نے کہا تھا:

لبریز ہے شراب حقیقت سے جام ہند

سب فلسفی ہیں خطہ مغرب کے رام ہند

ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز

اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند

تلوار کا دھنی تھا شجاعت میں فرد تھا

پاکیزگی میں جوش محبت میں فرد تھا

کاش دائیں بازو کی تنظیمیں اور حکومت بھگوان رام کی پاکیزگی، جوش محبت، صبر و شکر اور قربانی، یگانگت، رواداری اور جیو اور جینے دو کے فلسفہ کو عام کرکے ملک کو 21ویں صدی کے چلینجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار کرواتیں۔

شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN