نئی دہلی :(ایجنسی)
الیکشن کمیشن نے اتوار کو پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلیوں اور روڈ شو پر پابندی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ تاہم کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے کچھ اصولوں میں ڈھیل دی ہے اور کھلے میدان میں 30فیصد گنجائش کے ساتھ ریلی کرنے کی اجازت دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی نئی ہدایات کے مطابق روڈ شو، پد یاترا، سائیکل اور گاڑی کی ریلیوں پر عائد پابندیاں پہلے کی طرح برقرار رہیں گی۔ تاہم کھلی اور بند عمارتوں میں اجتماعات میں نرمی دی گئی ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق بند آڈیٹوریم کی 50 فیصد گنجائش اور کھلے میدان کی 30 فیصد گنجائش کے برابر لوگ ہی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ڈور ٹو ڈور مہم کے لیے 20 افراد کی زیادہ سے زیادہ حد پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔










