اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

راؤنڈ اپ:طالبان کا 9 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول ،افغان آرمی چیف برطرف وزیرخزانہ فرار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
راؤنڈ اپ:طالبان کا 9 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول ،افغان آرمی چیف برطرف وزیرخزانہ فرار
92
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل؍واشنگٹن:

افغانستان میں طالبان نے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اس طرح طالبان صرف 5 روز میں 9 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض ہوچکے ہیں۔ طالبان افغان فورسز سے گھنٹے کی مختصر لڑائی کے بعد صوبہ بغلان کے دارالحکومت اوراہم شہر پل خمری میں بھی داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔افغان فورسز شہر سے باہر ایک فوجی اڈے کی طرف پسپا ہوگئی ہیں۔

مقامی عہدیدار کے مطابق طالبان اب مرکزی دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔اب ان کا کابل کو بدخشاں سے ملانے والی 378 کلومیٹر طویل سڑک پر تقریبا مکمل قبضہ ہوچکا ہے،یہ شاہراہ مسافروں کی نقل و حمل اور تجارت کا بنیادی ذریعہ ہے۔طالبان کو دار الحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹرٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول مل گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق پل خمری کی فتح اس لیے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ شہر کابل سے قریب ہے اور اس کا مطلب ہے کہ جنگ اب ملک کے دارالحکومت کے دروازے پر دستک دے رہی ہے جو افغان حکومت کے لیے پریشانی کی بات میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے صوبے بلخ کے اطراف چاروں صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس سے بلخ کے دارالحکومت مزارشریف پر بھی حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ادھر یورپی عہدیدار کا کہنا ہے طالبان افغانستان کے65 فیصد علاقوں پرقبضہ کرچکے۔علاوہ ازیں امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان 90 روز میں افغان سیکورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دے کر دارالحکومت کابل پر قابض ہوسکتے ہیں،اس طرح پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرلیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے صرف 5 روز میں افغانستان کے ایک چوتھائی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسی تیزی سے پیش قدمی جاری رہی تو آئندہ 30 دنوں میں طالبان افغان حکومت کو کابل تک محدود کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طالبان کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکامی پر افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو برطرف کرکے ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔دریں اثنا اشرف غنی نے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل اور مشہور وار لارڈ جنرل عبدالرشید دوستم سے اہم ملاقات کی جس میں شمالی افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبدالرشید دوستم نے کہا کہ طالبان کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے، شمالی علاقوں سے طالبان کا خاتمہ کر دیں گے۔دونوں رہنماؤں نے شمالی اور مشرقی صوبوں کا قبضہ واپس لینے کی منصوبہ بندی بھی کی۔ ادھر افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفا دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ طالبان کی کامیابیاں کابل حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہیں، صدر اشرف غنی پر مشترکہ محاذ بنانے یا مستعفی ہونے کے لیے دبا ئوبڑھ رہا ہے، کئی اہم وارلارڈز حکومتی فورسز کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، شمال کے اہم کمانڈر نے صدر اشرف غنی سے اتحاد ختم کرلیا،بہت سے اہم مقامات پر کمانڈروں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اشرف غنی مشیروں کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہیں۔ دوسری جانب امریکانے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی کابل میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہ کریں جو طاقت کے ذریعے مسلط کی گئی ہو۔نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ رواں ہفتے دوحا میں 2اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں جس میں خطے اور اس سے آگے اور کثیر الجہتی تنظیموں کے نمائندے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے شرکا، افغانستان میں تشدد میں کمی، جنگ بندی اور کسی بھی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا عزم کریں گے جو طاقت کے ذریعے مسلط کی گئی ہو۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کو دوحابھیجا گیا ہے تاکہ تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی سطح پر اجتماعی ردعمل کو آگے بڑھایا جاسکے تاہم امریکی میڈیا نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد وہاں اس لیے موجود ہیں تاکہ طالبان کو زمین پر فوجی فتح حاصل کرنے کے خلاف خبردار کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN