اردو
हिन्दी
اپریل 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک میں باعزت زندگی کے لیے  قربانی دینی ہوگی:مولانا محمودمدنی

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
89
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*آزادی کی آواز – ‘ہندوستان کے ورثے کا جشن’ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں صدر جمعیتہ نے مسلمانوں  کو تعلیم، تنظیم اور تجارت پر زور دینے کی تلقین کی ،کہا ہمیں اچھے کردار سے نفرت کو مٹانا ہوگا ۔
نئی دہلی ؍ مدراس، 10 اگست: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے ’آزادی کی آواز – ہندوستان کے ورثے کا جشن ‘کے عنوان سے  زیتون سگنیچر، نونگمباکم، چنئی میں  منعقد اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ آزادی محض اتفاق سے نہیں ملی بلکہ ایک صدی سے زائد کی مسلسل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جو قوم اپنی شناخت، تہذیب اور مذہب کے ساتھ زندہ رہنا چاہتی ہے، اسے قربانی دینی ہی پڑتی ہے۔ اگر آج ہم قربانی سے گریز کریں گے تو آنے والی نسلوں کو اس سے کہیں بڑی قربانیاں دینی پڑیں گی۔
  واضح ہو کہ اس اہم اجلاس میں جنوبی  ہند کے نامور وکلاء ، دانشوران اور جمعیۃعلماء سے وابستہ کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اجلاس کی نظامت حاجی حسن احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ء تامل ناڈو نے کی جب کہ صدر جمعیۃ علماء ہند کے خطاب کا خلاصہ صدر جمعیۃعلماء تامل ناڈو مولانا منصور کاشفی صاحب نے تمل زبان میں   پیش کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں  مولانا  محمود مدنی نے موجودہ ملکی حالات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے مزید  کہا کہ آج ملک ایک نئے دوراہے پر ہے جہاں نفرت کو حب الوطنی کا لبادہ پہنایا جا رہا ہے اور ظالموں کو قانون کی زد سے بچایا جا رہا ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ہندستان کے مستقبل  سے جڑا ہوا ہے۔ فرقہ واریت کی آگ میں صرف اقلیتیں نہیں جل رہیں بلکہ ملک کا وجود جھلس رہا ہے۔ جس زمین پر بھائی چارہ ختم ہو جائے، وہاں ترقی کا بیج نہیں اگتا۔ جس ملک میں اقلیتوں کو انصاف نہ ملے، اس کی دنیا میں عزت نہیں رہتی۔ تاہم انھوں نے مشورہ دیا کہ  ہمیں نفرت کے مقابلہ  کردار، خدمت اور حکمت سے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اور ہم ہی اسے سنواریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے آئینی حقوق موجود ہیں، لیکن ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ عموماً یہ ذمہ داری پارلیمنٹ یا عدلیہ پوری کرتی ہے۔ بدقسمتی سے آج نہ پارلیمنٹ اور نہ انتظامیہ سے یہ توقع کی جا سکتی ہے۔ امید کی واحد کرن عدلیہ اور قانون کے شعبے میں ہیں، اگرچہ ہمیں یہ بھی ماننا ہوگا کہ سب سے زیادہ کوتاہی اسی نظام سے ہوئی ہے۔ پھر بھی ہمیں امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
*تعلیم، تنظیم اور تجارت کامیابی کی بنیاد
مولانا مدنی نے کہا کہ کامیابی کے لیے تعلیم، تنظیم اور تجارت بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے جنوبی ہند کے مسلمانوں کو شمالی ہند کے مقابلے میں تعلیم، تنظیم اور تجارت میں آگے قرار دیا لیکن کہا کہ ابھی بھی بہت کام باقی ہے، خصوصاً بچیوں کی تعلیم اور تربیت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی اور عصری تعلیم کو کم از کم ابتدائی سطح تک یکجا کیا جانا چاہیے تاکہ طلبہ قرآن بھی پڑھ اور سمجھ سکیں اور عصری مضامین میں بھی مضبوط بنیاد حاصل کریں۔
* *دعوت اور ذمہ داری
انھوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اس سرزمین پر پیدا کیا، یہ ہمارا انتخاب نہیں بلکہ اس کی حکمت ہے۔ یہاں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کمیونٹی کو تعلیم یافتہ، بااختیار اور مضبوط بنائیں  اور دین اسلام کا اعلی کردار کا نمونہ بن کر لوگوں کے دلوں کو جیتیں۔نبی کریم ﷺ نے سب سے پہلے اپنے کردار سے دل جیتے۔ ہمیں بھی دعوتی مزاج اپنانا ہے، عداوتی نہیں۔ ہمارا ہتھیار سچائی، دیانت، رحم دلی اور عدل ہے۔ یاد رکھیں! اصل دعوت وہ ہے جو دل تک پہنچے، صرف کانوں تک نہیں۔حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ نے فرمایا کہ اسلام کی حفاظت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے اپنے کردار میں سمولیا جائے۔
*وقف بورڈز کی اصلاح اور خودمختاری
مولانا مدنی نے  وقف کی حفاظت کے لیے ایس جی پی سی طرز پر خودمختار ادارہ بنانے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ موجودہ حالات میں نئے اوقاف کے بجائے پرائیویٹ ٹرسٹ بنانے زیادہ محفوظ ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند گزشتہ پینتیس سالوں سے یہ  مطالبہ کرتی آرہی ہے ۔ آج کے حالات میں میرا عملی مشورہ یہ ہے کہ نئے اوقاف کے بجائے اپنے پرائیویٹ ٹرسٹ بنائیں، کیونکہ سرکاری قبضے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ اس کی کئی زندہ مثالیں ہیں ۔
*ڈرگس کا پھیلاؤسنگین خطرہ
انھوں نے ڈرگز کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو سنگین سماجی خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف شہروں تک محدود نہیں رہا بلکہ قصبوں تک پہنچ چکا ہے۔ کیمیکل  ڈرگز کے بڑھتے استعمال پر فوری سروے اور والدین کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں لگایا جا سکے۔ اگر ہم بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں انگیج نہیں کریں گے تو وہ خود بخود غلط راستوں پر چلے جائیں گے۔ یہ کام والدین ہی کر سکتے ہیں، لیکن انہیں اس کی ٹریننگ اور آگاہی دینے کی ذمہ داری تنظیموں کو لینی ہوگی۔ شادی سے پہلے، شادی کے بعد اور بچوں کے ٹین ایج تک ہر مرحلے پر والدین کی رہنمائی ضروری ہے۔
*غزہ کے مظلومین سے یکجہتی
مولانا مدنی نے کہا کہاگر غزہ کے حالات پر ہماری رات کی نیند نہیں ٹوٹتی تو ہمیں اپنے ایمان کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ اگر ہم عملی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم دعا اور جذباتی یکجہتی کا اظہار تو ضرور کریں۔
صدر جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ ایڈوکیٹ عاصم شہزاد نے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 آئینِ ہند کی روشنی میں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ رفیق حاجیار، چیئرمین حرمین ٹرسٹ، نے عصرِ حاضر میں مسلمانوں کی تعلیمی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے دینی اقدار کے ساتھ عصری و مرکزی دھارے کی تعلیم میں سرمایہ کاری کی اہمیت اجاگر کی۔ٹی رفیق احمد، چیئرمین ٹی اے ڈبلیو گروپ آف کمپنیز، نے تعلیم کی اہمیت پر خطاب کیا، جبکہ مکہ رفیق احمد، چیئرمین فریدا گروپ آف کمپنیز، نے اتحاد اور آئینی سیکولرازم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ مدراس ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس کے این باشا نے اقلیتی حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کا کردار پر خطاب کرتے ہوئے تاریخی فیصلوں اور آئین کی پاسداری میں عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
جمعیت کا وژن اور مستقبل کے منصوبوں پریزنٹیشن دی گئی، جس میں تعلیمی ترقی، قانونی وکالت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے منصوبے شامل تھے۔ سامعین کی آراء اور تاثرات کے بعد حسن احمد، جنرل سکریٹری جمعیت علماء تمل ناڈو، نے شکریہ ادا کیا۔ دیگر اہم شرکاء میں امیر شریعت مولانا  عبدالمجید انجینئر رضوان  ، ایڈوکیٹ شاہ صاحب ، انجینئر رضوان ، حاجی رفیق ، اشرف  ، مولانا محمد عمر بنگلور شامل ہیں ۔
*صدر جمعیۃ کے خطا ب کے اہم نکات*
• آزادی قربانی سے ملی، آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے مزید قربانی دینا ہوگی
• موجودہ حالات میں نفرت کو حب الوطنی کا نام دیا جا رہا ہے، ظالموں کو قانون کی زد سے بچایا جا رہا ہے
• فرقہ واریت صرف اقلیتوں کا نہیں، بلکہ ہندوستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے
• کامیابی کے لیے تین بنیادیں: تعلیم، تنظیم اور تجارت
• جنوبی ہند کے مسلمان تعلیمی، تنظیمی اور تجارتی میدان میں آگے، مگر مزید بہتری کی ضرورت
• بچیوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی زور
• دینی اور عصری تعلیم کو ابتدائی سطح تک یکجا کرنے کا مطالبہ
• بھارت میں رہنا اللہ کی حکمت کا حصہ، یہاں دعوت اور خدمت ہماری ذمہ داری
• نفرت کا جواب کردار، خدمت اور حکمت سے دینا ہوگا، عداوت سے نہیں
• وقف کی حفاظت کے لیے ایس جی پی سی طرز پر خودمختار ادارہ بنانے کا مطالبہ
• ڈرگز کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، شہروں سے قصبوں تک پہنچ گیا ہے
• کیمیکل بیسڈ ڈرگز پر فوری سروے اور والدین کی تربیت ضروری
• غزہ کے مظلومین سے عملی یا کم از کم جذباتی یکجہتی کا اظہار ایمان کا تقاضا ہے (سورس ہریس ریلیز)

ٹیگ: Sacrifices،dignified life، country،Maulana Mahmood Madani،

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Kejriwal Video Order News
خبریں

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

15 اپریل
RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026

حالیہ خبریں

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN