اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنبھل:اسٹوڈنٹس کے لیے 11 کتابوں پر مشتمل دینیات کورس کا اجرا

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
23
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سنبھل: النور پبلک اسکول میں  مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی کے مرتب کردہ دینیات (اسلامی اسٹڈیز) کورس کے اجرا اور تعارف کے لیے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ 11 کتابوں پر مشتمل یہ نصاب مولانا کی گہری محنت، طویل تجربہ اور تحقیق کا نتیجہ ہے، اور اسکولوں، مدارس وکالج اور مکاتب دینیہ کے طلبہ وطالبات کے لیے ایک قیمتی علمی تحفہ ہے۔ صدر جلسہ مولانا عبدالمعید قاسمی نے اپنے خطاب میں علوم دینیہ وعصریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور  کہا کہ تعلیم وہ بنیاد ہے جس پر ایک صالح معاشرہ تعمیر ہوتا ہے، اور مولانا محمد نجیب قاسمی کے  دینیات کورس کو وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیا۔ مہمانِ خصوصی کائنات انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر خواجہ محمد فہیم نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو محنت اور جدوجہد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کو اپنے مستقبل کی واضح منصوبہ بندی کرنی چاہیے  مفتی محمد جنید قاسمی نے اپنے تاثرات میں تحریر کیا کہ ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے ایک ایسا عظیم علمی کارنامہ انجام دیا ہے کہ جس سے برسوں تک امت مسلمہ کے نونہال استفادہ کرتے رہیں گے۔ ۔ مفتی احسان سنبھلی نے دینیات کورس پر اپنا قیمتی تبصرہ وتجزیہ پیش کرتے ہوئے اسے اسکول وکالج اور مکاتب کے طلبہ کے لیے ایک نہایت مفید اور کارآمد نصاب قرار دیا۔ آپ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے اس طرح کے نصاب کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔  موصوف نے کہا کہ میں نے اس نصاب کو لفظ بہ لفظ باریک بینی سے پڑھا،  مولانا تنظیم عالم قاسمی سنبھلی نے ڈاکٹر محمد نجیب سنبھلی کے مرتب کردہ نصاب کو ایک بہترین تعلیمی پیش رفت قرار دیا انہیں اسلامی عقائد، عبادات، اخلاقیات، سیرتِ نبوی ﷺ اور اسلامی تاریخ سے روشناس کرائے گا۔۔ یہ علمی سرمایہ دلوں کو منور کرنے، ذہنوں کو جِلا بخشنے اور نئی نسل کو دین کے سانچہ میں ڈھالنے کا ذریعہ بنے گا ۔  مولانا نجیب قاسمی سنبھلی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دینیات کے اِس کورس کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نصاب ایسے انداز میں مرتب کیا گیا ہے جو نہ صرف طلبہ کی دینی بنیادوں کو مضبوط کرے گا بلکہ ان کی عملی واخلاقی تربیت میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ گیارہ کتابوں پر مشتمل یہ کورس متعدد اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوگیا ہے، اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ یہ کورس قوم وملت کے لیے ایک ہدیہ ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ امت کا ہر بچہ، خواہ وہ اسکولوں میں کیوں نہ پڑھ رہا ہو، دین کے نور سے محروم نہ رہے۔ اس کورس کو ترتیب دیتے وقت بچوں کی نفسیات، اُن کی دلچسپی اور اُن کے وقت کی قدر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ دیدہ زیب ٹائٹل، معیاری رنگین طباعت اور عمدہ کاغذ کااہتمام کیا گیا
تقریب میں مختلف علمی وادبی اور دینی شخصیات کے ساتھ ساتھ النور پبلک اسکول کے اساتذہ، طلبہ وطالبات اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی، جن میں مولانا مقیم الرحمن ندوی، ڈاکٹر جمال عبد الناصر، ماسٹر مقصود حسن، مولانا محمد سہیل قاسمی، ماسٹر شانِ رب، بدر جمال ساحل، محمد سہیم، محمد کمال، حسن کمال اور سیف الاسلام کے نام قابل ذکر ہیں۔ بحمداللہ پروگرام نہایت کامیاب اور پُراثر رہا، پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نصاب امت مسلمہ کے نوجوانوں کی دینی تعلیم وتربیت میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ٹیگ: coursePublication of 11-book theologySambhalSambhal issueStudentsYT newsYT news today

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN