اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی عرب : رمضان المبارک میں مساجد میں سحروافطار پر پابندی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
سعودی عرب : رمضان المبارک میں مساجد میں سحروافطار پر پابندی
496
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سعودی عرب میں حکومت نے ماہِ صیام میں مساجد میں کووِڈ-19 کی وبا کے پیش نظر سحر اور افطار پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس مرتبہ سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا آغاز متوقع ہے۔اس ماہ مبارک کے دوران سعودی عرب میں روایتی طور پر مساجد میں اجتماعی سحر اور افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور لوگ انفرادی اور اجتماعی طور پر مختلف انواع واقسام کے کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔نمازعشاء کے ساتھ تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس عبادت میں بھی لوگ اجتماعی طور پر شریک ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل مساجد میں اجتماعی سحر وافطار اور نماز تراویح کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے لیکن گذشتہ سال سے اس مہلک وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ان تمام اجتماعی عبادات پر سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ابھی تک اس رمضان میں مساجد میں نماز تراویح سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
گذشتہ سال سعودی عرب کے مفتیِ اعظم اور کبارعلماء کی کونسل کے صدر شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے یہ اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نماز تراویح گھروں ہی میں ادا کی جائے۔انھوں نے عید الفطر کی نماز بھی گھروں ہی میں ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انھوں نے رمضان کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل یہ اعلان کیاتھا لیکن ابھی تک انھوں نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اورمدینہ منورہ میں مسجد النبوی الشریف میں نماز تراویح کے اوقات میں بھی کمی کردی تھی۔
گذشتہ سال خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران میں نماز تراویح کی بیس کے بجائے دس رکعت ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔اس کے علاوہ الحرمین الشریفین میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ان دونوں مقدس مساجد میں صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین کے ملازمین اور ورکروں ہی کو نماز تراویح ادا کرنے کی اجازت تھی۔نماز تراویح پانچ تسلیمات تک محدود تھی،یعنی دس رکعتیں دو دو کرکے ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔رمضان المبارک کے دوران میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں افطار کی ذمہ داری مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے صوبائی حکام کو سونپی گئی تھی۔نیزدونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں جنوری میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد ایک سو سے بھی کم رہ گئی تھی جبکہ جون 2020میں سب سے زیادہ یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے تھے اور تب ایک دن میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد چار ہزار سے متجاوز ہوگئی تھی لیکن گزشتہ ایک ماہ کے دوران میں کووِڈ کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یومیہ کیسوں کی تعداد سات سو تک جاپہنچی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN