اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی عرب اسلامی سلطنت نہیں ہے :علماء اہل سنت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سعودی عرب اسلامی سلطنت نہیں ہے :علماء اہل سنت
177
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی: (پریس ریلیز)

سعودی حکومت مبینہ طور پر کلمہ طیبہ کی گستاخی کا زبردست مجرم ہے آج مورخہ 18 دسمبر 2021 بروزہفتہ رضا اکیڈمی ممبئی کے مرکزی دفتر میں سعودی حکومت کے خلاف علماء اہل سنت کی احتجاجی میٹنگ ہوئی رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے کہا موجودہ سعودی حکومت حد سے تجاوز کر رہی ہے ۔حرمین طیبین میں تقدس کی پا مالی نا قابل برداشت ہے۔ اسلامی سلطنت کہلانے والے سعودی حکومت اسلامی سلطنت نہیں ہے اس لئے اس حکومت کے فرمانروا اسلام کی حدوں کو پار کرنے پر تُلے ہوئے ہے، چنانچہ حالیہ واقعات سے پتا چلتا ہے سعودی حکومت ناچ، گانہ، فحش، جوا، شراب خانے، سنیما گھر جیسے منہیات شرعیہ کا مرتکب ہے لہٰذا اسے کسی بھی طرح سے اسلامی سلطنت کا نام نہیں دیا جا سکتا۔

در اصل یہ یہودی اور نصرانی طور طریقے پر کام کر رہی ہیں اس حکومت کا شریعت سے دور دور تک کوئی رستہ اور ناطہ نہیں ہے۔ آج علماء اہل سنت نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ سعودی حکومت اسلامی سلطنت نہیں ہے۔ رضا اکیڈمی مطالبہ کرتی ہے کہ سعودی حکومت اپنی پرچم سے کلمہ طیبہ کو فوراً ہٹا دےاسلام کے کلمے کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رضا اکیڈمی دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سفارتی طور پر سعودی حکومت سے کلمہ طیبہ، حرمین شریفین کی بے حرمتی اور ارض حجاز کے تقدس کو پامال کرنے کے جرم میں اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیں اور سارے تجارتی تعلقات چھوڑ دیں۔

ہالینڈ سے تشریف لائے مفتی یورپ علامہ مفتی شفیق الرحمن نے کہا موجودہ حکومت کے شاہ سلمان نے جب سے باگ دور سنبھالی ہے تب سے خرافات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ سعودی حکومت صہونیوں کے اشارہ پر کام کر رہی ہے یہ نجدی حکومت جسے نہ اللہ و رسول کی پرواہ ہےاور نہ ہی خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے تقدس کا پاس و لحاظ ہے اسے ہرگز اسلامی ریاست کہنا غلط ہے دراصل یہ یہودی ریاست ہے یہ یہودیوں کے اشارہ پر کام کر رہی ہے۔ ناچ گانہ، شراب، جوا، سنیما گھر ہر وہ خرافات جسے اسلام نے ناجائز و حرام قرار دیا ہے۔ شاہ سلمان وہی نا جائز و حرام کام کر رہا ہے تاکہ اس کے آقا یہود و نصاریٰ خوش ہو جائیں ویسے تو سواد اعظم اہل سنت و جماعت 1924 سے ہی اس حکومتی مخالفت کرتے آئے ہیں کیوں کہ یہ حکومت جبراً غصب کرکے بنائی گئی ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان سعودی حکومت سے بیزار ہیں اس لئے کہ یہ حکومت اللہ و رسول کے فرمان کے مطابق عمل نہیں کر رہی ہے۔

مولانا غلام جیلانی فیضی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت انصارالعلوم دھسواں بلرام پور یوپی نے کہا سعودی حکومت کا بہت جلد خاتمہ ہوگا اور عاشقان رسول کی حکومت قائم ہو گی۔ مولانا اصغر علی جامعی نائب پرنسپل دارالعلوم اہل سنت انصار العلوم دھسواں بلرام پور یوپی نے کہا کہ سعودی حکومت اسلام کے قانون سے بغاوت کرکے زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی اس مقدس سر زمین پر وہی ہوگا جو اللہ و رسول کا فرمان ہے۔ مولانا خلیل الرحمن نوری نے تاریخ کے حوالے سے سعودی حکومت کو غاصب اور ظالم قرار دیا اور کہا پورے دنیا کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں بہت جلد سعودی بھی زوال پزیر ہوگا اس لئے اللہ جس قوم کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے وہ قوم گناہوں میں ملوث ہو جاتی ہے اور صفحہ ہستی سے اس کا وجود ختم کر دیا جاتا ہے عنقریب سعودی کے زوال کا وقت بھی آ گیا ہے۔ مولانا ظفرالدین رضوی، مولانا امان اللہ رضا، مولانا عباس رضوی نے خطاب کیا۔ مولانا عرفان علیمی، مولانا قمر رضا اشرفی، مولانا شہزاد رضا ، قاری نیاز دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ، کے علاوہ دیگر علماء و ائمہ موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN