نئی دہلی : (ایجنسی)
موبائل ہمارے طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس کے لیے دستیاب ایپس ہمارے کام کو مزید آسان بناتی ہیں۔ اب بہت سے اہم کاموں کے لیے موبائل ایپس دستیاب ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپ Scanner Go ہے۔
اس ایپ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر 5 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ یہ بہت کم ہوتا ہے جب کسی ایپ کو پورے 5 ستارے ملتے ہیں۔ آپ اس ایپ کو بطور اسکینر استعمال کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے اس کٹیگری میں کیم- اسکینر بہت مقبول ایپ تھی لیکن چائنیز کنکشن کی وجہ سے بھارت میں اس پر پابندی لگا دی گئی۔اب آپ اس کی جگہ Scanner Go- پی ڈی ایف اسکینر، پی ڈی ایف میکر، کیمرہ اسکینر ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ بہت سی خصوصیات کے ساتھ آتی ہے۔
Scanner Go ان لوگوں کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو گا جو کاروبار یا پڑھائی کے کام کے لیے دستاویزات کو اسکین کرتے ہیں۔ آپ اس سے ڈاکیو منٹ کو اسکین کر کے اسے پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ آپ کے فون کے کیمرہ کا استعمال کرکے فائل کو اسکین کرتی ہے۔ ان فائلوں کو پی ڈی ایف یا جے پی جی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکیو منٹ کو اسکین کرنے کے لیے آپ کو کسی فعال انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے۔ فائل کو اسکین کرنے کے بعد، آپ اسے مختلف سائز میں پی ڈی ایف میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یعنی یہ ایپ آپ کے اسکین کی ضرورت کو پورا کرے گی۔









