بریلی، (ایجنسی)
بریلوی علماء نے سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں سنیما ہال کھولنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم علمائے اسلام نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے سنیما ہالوں پر فوری پابندی نہیں لگائی تو پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب کی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔
تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی حکومت سنیما ہال کھول کر اسلام کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔









