اردو
हिन्दी
مئی 31, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ادارہ علوم القرآن میں اسکالرز سیمینار کا انعقاد

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

**قرآن کی آفاقیت پر اعتراضات کو رفع کرنے کے لیے منظم کوشش کی ضرورت:پروفیسر سید مسعود احمد
علی گڑھ (سالم فاروق ندوی) ادارہ علوم القرآن شبلی باغ علی گڑھ میں اسکالر سیمینار بعنوان :ڈاکٹر خلیل جیجک کی کتاب "عالمیة القرآن ” کے تعارف و تجزیہ پر منعقد ہوا۔اس کاآغاز محمد اشرف اعظمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ صدارت پروفیسر سید مسعود احمد ( سابق ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز اے ایم یو علی گڑھ)  نے فرمائی ۔ 
پروفیسر سید مسعود احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآن مجید ایک آفاقی اور عالمی کتاب ہے۔مستشرقین اور دشمنان اسلام قرآن کی تعلیمات پر اعتراضات کرتے رہے ہیں۔ قرآن پر ان کے جہاں بہت سارے اعتراضات ہیں وہیں ایک اعتراض یہ ہے کہ قرآن کریم آفاقی کتاب نہیں ہے بلکہ اس کی تعلیمات محدود اور وقتی ہیں ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن کی آفاقیت اور عالمگیریت پر جو اعتراضات ہورہے ہیں ان کو رفع کرنے کے لیے ہمیں منظم طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج کا یہ سیمینار اسی ضرورت کے پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ 
مقالہ نگار: ڈاکٹر ظفر دارک قاسمی نے ڈاکٹر خلیل جیجک کی کتاب کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب آفاقیت قرآن پر مستشرقین کے اعتراضات کا ازالہ کرتی ہے ۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ قرآن کی تعلیمات سب کے لیے ہیں اور قیامت تک کے لیے ہیں، اس کے باجود قرآن کی آفاقیت اور اس کی عالمگیریت کو نت نئے شکوک وشبہات ڈال کر مخدوش و مجروح کیا جارہاہے اور یہ کہا جارہا کہ قرآن کی تعلیمات آفاقی نہیں ہیں بلکہ اس کے احکام و قوانین وقتی اور محض اہل عرب کے لیے ہیں ۔ مزید کہا کہ ڈاکٹر خلیل جیجک نے اس کتاب میں اس کے ثبوت فراہم کیے ہیں کہ قرآن مجید سب کے لیے ہے اور قیامت تک لیے ہے ۔ ڈاکٹر ظفر دارک قاسمی نے مستشرقین کے ان معروف اعتراضات کا بھی تجزیہ پیش کیا جو مستشرقین آفاقیت قرآن پر کرتے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ابو سعد اعظمی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ آفاقیت قرآن اس وقت کا اہم موضوع ہے اور  مستشرقین و معاندین نے قرآن مجید پر اعتراضات متعدد جہات سے کیے ہیں۔ ان سب کا جواب بھی ہمارے علماء نے بڑی تفصیل سے دیا ہے ۔ انھوں نے  آفاقیت قرآن پر اب تک جو مواد مختلف ممالک اور متعدد زبانوں میں تیار ہوا ہے اس کا بھی تفصیلی تعارف کرایا ۔ کلمات تشکر ڈاکٹر ابو ذر متین نے ادا کرتے ہوئے موضوع کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی ۔انھوں نے صبر،نیکی،احسان وغیرہ کے قرآنی تصورکو اجاگر کرتے ہوئے زبان کے تہذیبی ارتقاپر بھی اظہار خیال کیا۔مستشرقین کی ہرزہ سرائیوں کو عبث قرار دیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں حاضرین نے شرکت کی جن میں نسیم احمد خاں ، ڈاکٹر عرفات ظفر ، مولانا انس مدنی ، مولانا سالم برجیس ، محمد طارق بدایونی اور سمیع اللہ وغیرہ۔

ٹیگ: Al-QuranAligarhIdara UloomScholars seminar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN