اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

علمائے کرام مسلم قیادت کھڑی کرنے میں اپنا اہم کردارادا کریں،جامعہ رحمت گھگھرولی میں آل انڈیا ملی کونسل کا اجلاس

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
علمائے کرام مسلم قیادت کھڑی کرنے میں اپنا اہم کردارادا کریں،جامعہ رحمت گھگھرولی میں آل انڈیا ملی کونسل کا اجلاس
112
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سہارنپور :(سمیرچودھری)

ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مسائل سماجی، سیاسی، معاشی اور مذہبی تمام نوعیت کے ہیں، چنانچہ ان سے نمٹنے کے لئے وضع حکمت عملی بھی ہمہ رخی ہونی چاہیے۔ گزشتہ برسوں کے دوران جو سیاسی تبدیلیاں ملک میں رونما ہوئی ہیں، خاص طور سے 2014 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد سیاسی حالات میں جو تبدیلی آئی ہے اس کا اثر بالخصوص مسلم قوم کے اوپر بہت زیادہ ہوا ہے۔ ان حالات نے مسلم قوم کے دانشوروں، ہمدردوں، قائدین اور بہی خواہوں کو بہت زیادہ مایوس کیا ہے۔ حالیہ سیاسی حالات پر مسلمانوں کے مذہبی اور برادری کے قائدین کی جانب سے ردِعمل بھی آیا ہے لیکن اس ردعمل میں ٹھوس اقدامات شامل نہیں ہیں۔ یہ مایوسانہ رویہ اور کمتری کا احساس مسلم قوم کے لیے بہتر نہیں ہے۔ اس کے بجائے اس وقت سنجیدگی کے ساتھ اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی سلسلے میں موجودہ سیاسی حالات اور ملت کو درپیش مشکلات و چیلنجز کے پیش نظر آئندہ صوبائی اسمبلی انتخابات میں ملت کی رہبری و رہنمائی اور ایک موزوں حکمت عملی بنانے کے لئے جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور میں آل انڈیا ملی کونسل کی سیاسی امور کمیٹی کا یک روزہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے علماء کرام و دانشوران قوم نے شرکت کی۔پروگرام کا اہم مقصد ملت کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا تجزیہ اور ان کے کسی ممکنہ اور مثبت حل کے تلاش کرنے کی کوشش کرنا تھا جو کہ مسلم قوم اور ملک دونوں کے حق میں بہتر ثابت ہوسکے۔

مذکورہ اجلاس کی صدارت قمر عالم ایٹہ جنرل سکریٹری ملی کونسل مغربی یوپی نے کی، نظامت کے فرائض پروگرام کے میزبان مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے انجام دئے۔

مہمان ذی وقار کے طور پر نظام الدین کنوینر برائے کور کمیٹی آل انڈیا سیاسی امور ملی کونسل و مہمان خصوصی مولانا طارق شفیق ندوی صدر ملی کونسل مشرقی یوپی شریک رہے ۔

نظام الدین شیخ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کہ لوگ کہتے ہیں کہ مرکزی اقتدار کا راستہ اترپردیش سے ہی ہوکر گزرتا ہے، یہاں کے انتخابات کے نتائج بہت دور تک جاتے ہیں اسی وجہ سے پورے ملک کی نگاہیں بھی اترپردیش ہی پر مرکوز ہیں۔

یہ بات بھی واقعی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کا اپنا ایک ایٹیٹیوڈ اور مزاج ہوتا ہے وہ جب تک اقلیتی حقوق کو خاطر میں نھیں لاتی جب تک کہ وہ اقلیتیں اپنا سیاسی پلیٹ فارم مضبوط نہ کرلیں؛اسی لئے مسلمانوں کی اس طرف توجہ کو نظر انداز نھیں کیا جاسکتا،باطل طاقتوں کی جانب سے 2022 کے انتخابات کے لئے جو خاکہ تیار کیا گیا ہے اگر ہم اس خاکے کو توڑنے اور ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئے تو بعید نھیں ہے کہ ہم 2024 میں بھی کامیاب ہوجائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اس وقت درپیش مسائل کا ممکنہ حل اپنا محاسبہ اور مسائل کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی نکل سکتا ہے۔ ان مسائل نے مسلم قوم کو دوسروں پر انحصار کرنے والی ایک پسماندہ قوم میں تبدیل ہونے پر مجبور کردیا ہے، جو کہ اس کے مستقبل کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہو رہے ہیں۔ ان مسائل پر گہرائی اور سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔

قمر عالم نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات اتنے برے نھیں ہے جتنے برے ماضی میں گزر چکے ہیں،امت نے اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کیا ہے،ان حالات میں ہمیں مایوس نھیں ہونا ہے بلکہ آگے بڑھنا ہے اور عوام کو یہ یقین دلانا ہے کہ موجودہ لیکشن کئیں اعتبار سے بہت اہم ہے،آج ملی کونسل کے اس اجلاس میں جو بھی قیمتی باتیں سامنے آئی ہیں،ہمیں انھیں عوام تک پہنچانا ہے۔

مولانا طارق شفیق ندوی نے مختصر طور متعلقہ انتخابی صوبوں پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی موجودہ سیاسی صورت حال بےحد پیچیدہ ہے، معلوم نھیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،مگر ہمیں ان انتخابات میں دانشمندی کا ثبوت دینا ہے ،ہمیں کوشش کرنی ہے کہ ہم کم سے کم 85 فیصد ووٹ ڈلوانے کی کوشش کریں،ہر آدمی کے ووٹ کو یقینی بنائیں،کسی بھی سیکولر پارٹی کو نظر انداز نہ کریں بلکہ مضبوط امیدوار کے لئے محنت کریں۔

مولانا رسال الدین حقانی جنرل سکریٹری ملی کونسل اتراکھنڈ نے متعلقہ صوبہ اتراکھنڈ کی سیاسی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اکثریتی مسلم علاقوں میں دانشوران و ذمہ داران کے تعاون سے مقامی غیر مسلم بھائیوں کو ساتھ لیکر چلیں اور جہاں پر غیر مسلم بھائی اکثریت میں ہیں وہاں پر بھی نہایت سمجھ بوجھ کے ساتھ سیکولر امیدوار کے لئے کوششیں کی جائے۔

صابر علی خان شہر صدر ملی کونسل نے اتراکھنڈ کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ پیش کیا اور یہ خواہش ظاہر کی علماء مسلم قیادت کو کھڑی کرنے میں اپنا کردار ادا کرملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں۔

پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر انوار صدیقی مالیر کوٹلہ نے اپنے صوبہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیاں مسلمانوں کا استحصال کرتی آئی ہیں،لیکن حکمت عملی کا تقاضہ یہ ہے کہ جو کم مخالف پارٹی ہے اسکی حمایت میں کھڑا ہوا جائے اور اسی کے لئے اپنا تعاون پیش کیا جائے۔

اظہارِ خیال کرنے والوں میں عارف خان ، مظہر عمر خان،مولانا اکبر قاسمی صدر ملی کونسل اتراکھنڈ ،پیر زادہ شیر شاہ اعظم،محمد انعام جماعت اسلامی، امید خاں سروہا، امجد علی ایڈووکیٹ، مولانا عارف رشیدی،مولانا نواب مفتاحی ،مولانا نسیم، انجینئر شمیم احمد کے اسماء خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔

اہم شرکاء میں قاری ذیشان قادری صدر ملی کونسل ہریانہ،مولانا عبدالخالق مغیثی، صوفی ساجد،مولانا واصف رشیدی ،مولانا مظفر ، ڈاکٹر واصل،عمران علی،مولانا وسیم،غیور عالم،مزمل احمد،مولانا قاسم،حلیم خان،قاری جنید،مولانا فتح محمد ندوی ،مفتی ریاض ارمان ندوی ،قاری عبدالجبار وغیرہ موجود رہے۔پروگرام کا اختتام مولانا سید عظیم شاہ سرپرست ملی کونسل اتراکھنڈ کے دعائیہ کلمات پر ہوا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN