اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اویسی بپھرے کہا،سیکولر پارٹیاں ہمیں غلام بناکر رکھنا چاہتی ہیں، حصےدارنہیں، اعظم خاں کی سلامتی کی دعا مانگی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اویسی بپھرے کہا،سیکولر پارٹیاں ہمیں غلام بناکر رکھنا چاہتی ہیں، حصےدارنہیں، اعظم خاں کی سلامتی کی دعا مانگی
85
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ : (ایجنسی)

اترپردیش کا سیاسی پارہ ان دنوں چڑھا ہواہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی ایودھیا کی سرزمین سے یوپی کی سیاست میں آغاز کرنے پہنچے ہیں۔ انہوں نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کر کے لکھنؤ میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ساتھ ساتھ اکھلیش یادو کو بھی نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وہ اعظم خاں کے تئیں تھوڑے نرم دکھائی دئےاور ان کی سلامتی کے لیے دعا مانگی۔ادھر ان کےآنے سے پہلے سی ایم یوگی نے صاف کردیا کہ اسدالدین اویسی کے فیض آباد لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ایودھیا اب ایودھیا رہے گا، قیامت کا دن کبھی نہیں آئے گا۔اویسی کے انتخابی آغاز کے ساتھ ہی اس بات کی قیاس لگائی جارہی تھی کہ دونوں لیڈروں کے درمیان جم کر زبانی جنگ ہوگی۔

اترپردیش کے انتخابات کا بگل پھونکنے اترے اویسی نے صاف کردیا کہ ہمارا مقصد پردیش میں بی جے پی کوشکست دینا ہے ۔ ہم انتخاب لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ جیت اترپردیش کے مسلمانوں کی ہوگی۔ اویسی نے کہاکہ مظفر نگر فسادات میں جن لیڈروں کا نام آیا تھا، ان کے کیس واپس لے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرگیہ اور سینگر جیسے لیڈر مقبول ہوجاتے ہیں ، لیکن مختار اور عتیق احمد کا نام آتا ہے تو وہ باہوبلی کہلاتے ہیں۔

اویسی نے اپنی کانفرنس میں اکھلیش یادو پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اکھلیش اپنی سرکار کے وقت یوگی پر کیس چلا دیتے تو یوگی کچھ نہیں کرپاتے ، لیکن سچائی یہ ہے کہ کوئی نہیں چاہتا مسلمان آگے بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹیاں چاہتی ہیں کہ ملک کا 19 فیصد مسلمان ان کی غلامی کریں،لیکن حصہ داری نہ مانگیں۔

اویسی سے جب اکھلیش کے قریبی رہے اعظم خاں کو لے کر سوال کئے گئے تو انہوں نے کہاکہ ان کے بارے میں کیا کہوں، اس وقت وہ جن حالات سے گھرے ہوئے ہیں، بس اوپر والے سے دعا مانگوں گا کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو سلامت رکھے۔

ان کے دورے سے پہلے لگے پوسٹروں میں ایودھیا کی جگہ فیض آباد لکھے جانے پر سوال پوچھا گیا تو اویسی نے کہاکہ ایودھیا ضلع کا نام بدلا گیا ہے۔ ہم نے آج جس پوسٹر کا استعمال کیا ہے اس میں ایودھیا لکھا ہے لیکن اسمبلی سیٹ کا نام فیض آباد ہے ، اس لئے فیض آباد لکھاگیا ہے ۔

موہن بھاگوت کے ہندو مسلم آباو اجدادوالے بیان پر اویسی نے کہاکہ وہ چاہیں تو ہمارا ڈی این اے ٹیسٹ کرالیں لیکن اسی کےساتھ سب کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہی تو ہماری لڑائی ہے، لوگ آئین کو نہیںمانیں گے لیکن ٹیسٹ کرائیں گے ۔

وہیں اویسی کے آنے سے پہلے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ایک چینل کو دئے انٹرویو میںجب ان سے اویسی کے ایودھیا دورے پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ ایودھیا میں ان کو آنے دیجئے، ان کے اپنے خیالات ہیں، اپنا ایجنڈہ ہے، لیکن وہ یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیںکہ اب قیامت کا دن کبھی نہیں آئے گا۔ ایودھیا ، ایودھیا ہی رہے گا ، اس کو کوئی نہیں بدل پائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام
خبریں

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

26 جون
ڈنمارک اذان پابندی
خبریں

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

26 جون
ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ
خبریں

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

26 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

ابھیجیت دیپکے کا انوکھا احتجاج

"ہیپی برتھ ڈے، براہِ کرم استعفیٰ دے دیں”؛ ابھیجیت دیپکے کا دھرمیندر پردھان کو انوکھا تحفہ

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026
ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

جون 26, 2026
ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

جون 26, 2026
ابھیجیت دیپکے کا انوکھا احتجاج

"ہیپی برتھ ڈے، براہِ کرم استعفیٰ دے دیں”؛ ابھیجیت دیپکے کا دھرمیندر پردھان کو انوکھا تحفہ

جون 26, 2026

حالیہ خبریں

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026
ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

جون 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN