اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ڈھیٹ کنگنا رنوت کی بے شرمی!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
ڈھیٹ کنگنا رنوت کی بے شرمی!
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: شکیل رشید

کنگنا رنوت اپنے ’بیان‘ پر اڑی ہوئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس کے بیان کو غلط ثابت کردے تو وہ ’پدم شری‘ کا ایوارڈ لوٹا دے گی۔ اسے ہی ’بے شرمی‘ کہا جاتا ہے۔ اس کےلیے ایک اور لفظ ’ڈھیٹ‘ بھی لغت میں ملتا ہے۔ کیا اس سچ کو کہ1974 ءمیں ہندوستان انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہوا تھا، ثابت کرنے کی کوئی ضرورت ہے؟ کیا یہ ایک ثابت شدہ سچ نہیں ہے؟ کیا ملکی اور غیر ملکی کتابیں 15 اگست 1947 ءکے بھارت کو ملنے والی آزادی کے تذکرے سے بھری ہوئی نہیں ہیں؟ کیا کہیں تاریخ کی کسی کتاب میں یہ لکھا ہوا ہے کہ انگریزوں نے بھارت کو آزاد نہیں کیا تھابلکہ اسے بھارتیوں کو بھیک میں سونپا تھا؟ اور کیا واقعی وہ سب بھارتی جنہوں نے انگریزوں کے خلاف مورچہ سنبھالا تھا ’بھیک منگے‘ تھے، مجاہد آزادی نہیں تھے؟ کنگنا کو تو ان سوالوں کا جواب دیناچاہئے اور وہ ہے کہ خود دعویٰ کررہی ہے کہ اس کے بیان کو کوئی غلط ثابت کردے تو وہ ’پدم شری‘ واپس کردے گی!

اگر کنگنا رنوت کی مانی جائے تو مہاتما گاندھی، غیر ملکی دوروں میں جن کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی کا کھانا ہضم نہیں ہوتا ’بھیک منگے‘ تھے۔ ویسے ان کی تصویر دیکھ کر شاید کنگنا کو ایسا کچھ مغالطہ ہوا بھی ہو، چرچل بھی باپو کو ’ننگا فقیر‘ کہتے تھے۔ مگر کنگنا رنائوت اور چرچل میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ اب کوئی یہ سوال نہ کرے کہ زمین کون اور آسمان کون ہے؟ خیر، اگر کنگنا کی بات مانی جائے تو وہ جھانسی کی رانی بھی، جن کا کردار خود کنگنا نے اپنی ایک فلاپ فلم میں نبھایا تھا، مجاہد آزادی نہیں تھیں، ’بھیک منگی‘ تھیں۔

کنگنا کی بات ماننے پر لمبی چوڑی فہرست تیار کرنا پڑے گی، پوری کتاب بن جائے گی، بہت سارے نام آئیں گے۔ پنڈت نہرو کا نام نہیں لوں گا، کیوںکہ بی جے پی ، جس کی کنگنا کٹھ پتلی ہے، پنڈت جی کو ’ملک دشمن‘ سمجھتی ہے۔ بھلے ہی پنڈت جی نے آزادی کی پکار لگاتے ہوئے جیل میں لمبے دن کاٹے ہوں، لاٹھیاں کھائی ہوں۔ کم از کم اتنا توہے کہ انہوں نے اور دیگر ’مجاہدین‘ نے ۔جی ہاں وہ ہمارے لیے مجاہدین ہی ہیں۔ سنگھ اور بی جے پی کے ’ہیرو‘ ساورکر کی طرح انگریزوں سے یہ بھیک تو نہیں مانگی تھی کہ ان کی عمر قید کی سزا معاف کردی جائے اور انہیں بھتہ دیاجائے۔ کنگنا کا ماننا ہے کہ آزادی 2014ء کے بعد ملی ہے۔ یعنی جب نریندر مودی کا راج شروع ہوا ہے۔

کیا واقعی؟ ہاں، بات کچھ سچ لگتی ہے کہ اس سال سے اس ملک میں شرپسندوں کو، ہندو تو وادیوں کو، زہریلے انسانوں کو، بھگوائیوں کو مکمل آزادی ملی ہے کہ وہ گائے اور لوجہاد کے نام پر ، تبدیلی مذہب اور مندر ومسجد کے نام پر جب چاہیں اور جہاں چاہیں اقلیتی فرقے بالخصوص مسلم فرقے کے کسی بھی فرد کی جان لے سکتے ہیں۔ لیکن شاید اس معاملے میںبھی کنگنا رنائوت کا مطالعہ تاریخ کچھ کمزور ہے، یہ آزادی تو 2002 ءگجرات فسادات سے ہی مل گئی تھی۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN