اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر گولیوں کی بارش، امریکہ کا اظہارتشویش

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر گولیوں کی بارش، امریکہ کا اظہارتشویش
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مقبوضہ بیت المقدس :
مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سوموار کے روز تازہ جھڑپوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی انجمن ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ہے اوروہاں موجود فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں چلائی ہیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں۔صہیونی فورسز کے علاوہ یہودی آبادکار بھی مسلمانوں کے تیسرے متبرک مقام میں فلسطینیوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ ہلال احمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی اب تک کی کارروائیوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کم پچاس شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
امریکی خبررساں ایجنسی (ایسوسی ایٹڈ پریس) نے بعد میں اطلاع دی ہے کہ اسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کی تعداد153 ہوگئی ہے۔اس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں موجود عبادت گزاروں کو منتشر کرنے کے لیے شور پیدا کرنے والے دستی بم اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سمیت مختلف حصوں ،چار دیواری میں واقع قدیم شہر کے باہر کے علاقوں اور حیفا شہر میں گذشتہ کئی روز سے فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور یہودی آبادکار بھی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ فلسطینیوں پر حملے کررہے ہیں۔اسرائیلی حکام نے مشرقی القدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینی خاندانوں کو جبری بے دخل کرنے کا عمل شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی پیروجوان اسرائیل کی جبروتشدد کی کارروائیوں کی مزاحمت کررہے ہیں اور ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

Gatherings by groups of Israeli settlers and right-wing activists at Jaffa Gate, E of Jerusalem City, now. pic.twitter.com/cjdsOeFz2F

— Local Focus – Security Alerts (@LocalFocus1) May 9, 2021

دریں اثناء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج اپنے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں الاقصیٰ کی تازہ صورت حال اور کشیدگی میں اضافے کے معاملے پر غور کررہی ہے۔سلامتی کونسل کے ایک تہائی ارکان نے یہ اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب واشنگٹن نے مشرقی بیت المقدس کے حالیہ واقعات اور جھڑپوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے گذشتہ شام ٹیلی فون پر اپنے اسرائیلی ہم منصب مئیر بن شبات سے گفتگو کی۔ بات چیت میں سولیون نے بیت المقدس کی صورت حال کے حوالے سے امریکا کی سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی عہدے دار نے الیشخ جراح کے علاقے میں فلسطینی خاندانوں سے ان کے گھروں کو خالی کرانے کی ممکنہ کارروائیوں پر بھی امریکا کی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ حالات پر سکون بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ بیت المقدس میں مرکزی عدالت نے مذکورہ علاقے میں فلسطینیوں کی متعدد جائیدادوں کو خالی کرانے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ اردن نے 1948ء میں جبری ہجرت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کو ٹھکانا دینے کے لیے یہ محلہ آباد کیا تھا۔ یہاں کے فلسطینیوں کے پاس کرائے کے معاہدے بھی موجود ہیں۔

جرأت و عزم کے ساتھ اسرائیلی فوجی سے مخاطب فلسطینی لڑکی کی وڈیو وائرل

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ نےدُھوم مچا دی ہے۔ وڈیو میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کے ہاتھوں میں ہتھکڑی نظر آ رہی ہے اور وہ خود کو گرفتار کرنے والے اسرائیلی فوجی سے بات چیت کر رہی ہے۔ مریم کو اپنے احتجاجی ساتھیوں کے دفاع کے سبب حراست میں لیا گیا۔مریم عفیفی فلسطینی نوجوانوں کے ایک آرکسٹرا گروپ میں دہرا الغوزہ Double Bass)) بجاتی ہے۔ وڈیو میں مریم پوری جرات اور عزم کے ساتھ اسرائیلی فوجی سے انگریزی میں مخاطب ہو کر پوچھ رہی ہے کہ "مجھ پر الزام کیا ہے ، تم نے مجھے کیوں گرفتار کیا ہے ، میں نے کیا کیا ہے ،،، کیا اس لیے کہ میں نے صرف ایک لڑکی کا دفاع کیا جس کو پیٹا جا رہا تھا یا پھر اس لیے کہ میں ان لوگوں کا دفاع کر رہی ہوں جن کو ان کے گھروں سے نکال دیا جائے گا؟!۔مریم کا اشارہ الشیخ جراح کے علاقے کے مکینوں کی جانب تھا۔مریم نے مزید کہا کہ ’سب سے پہلے تم ایک انسان ہو ، تمہارے بھی بال بچے ہیں ، تم ظالم اور جابر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہو گے یا پھر حق کے ساتھ … کیا بچپن میں تم نے یہ ہی خواب دیکھا تھا کہ ایک روز تم زیادتی کرنے والے فریق کے ساتھ کھڑے ہو گے ؟!‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN