اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

میانمار کے چھ ارکان پارلیمان نے بھی بھارت میں پناہ لے رکھی ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
میانمار کے چھ ارکان پارلیمان نے بھی بھارت میں پناہ لے رکھی ہے

(فائل فوٹو)

90
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میانمار میں فوجی زیادتیوں سے بچنے کے لیے صرف عام لوگ اور پولیس اہلکار ہی نہیں بلکہ وہاں کے ممبران پارلیمان بھی ملک سے بھاگ رہے ہیں۔ میانمار سے بھاگ کر بھار ت آنے والے بیشتر لوگوں نے شمال مشرقی ریاست میزورم میں پناہ لے رکھی ہے۔
میانمار میں برطرف حکومت کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم سی آر پی ایچ کمیٹی کے ایک مشیر نے جمعرات کے روز بتایا کہ میانمار کے کم از کم چھ اراکین پارلیمان نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔ یہ لوگ فوجی بغاوت کے بعد فوجی جنتا کے ذریعہ گرفتار کر لیے جانے کے خوف کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
سی آر پی ایچ کے مشیر نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہاکہ ان دنوں میانمار میں ممبران پارلیمان کافی خطرے میں ہیں۔ ان کے گھروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں اور فوج ان کی تمام نقل وحرکت پر نگاہ رکھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن ممبران پارلیمان نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے ان کا تعلق میانمار کے چن اور سگینگ صوبے سے ہے۔ یہ آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی(این ایل ڈی) پارٹی کے رکن ہیں۔ جس نے نومبر سن 2020 میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فوج نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایک بھارتی پولیس افسر نے بھی میانمار کے چھ اراکین پارلیمان کی بھارت میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فروری کے اواخر کے بعد سے اب تک میانمار سے تقریباً اٹھارہ سو افراد سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر نے شمال مشرقی ریاست میزورم میں پناہ لے رکھی ہے۔

بھارت کے لیے سفارتی مسئلہ

میانمار کے اراکین پارلیمان کی بھارت میں موجودگی نئی دہلی کے لیے سفارتی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ بھارت کے میانمار کی فوج کے ساتھ روایتی طور پر قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن وہاں حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف بھارت نے عوامی طور پر بیان دیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار کے اراکین پارلیمان کی بھارت میں موجودگی سے متعلق اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے جمعرات کے روز معمول کی آن لائن پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا،”ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور میانمار میں جمہوریت کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں۔”
میانمار میں سیاسی قیدیوں کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹکل پرزنرز کے مطابق فروری میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک پارلیمان کے ڈیڑھ سو سے زائد اراکین اور سابقہ حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ ہزاروں افراد قید میں ہیں۔
فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک چھ سو سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی آر پی ایچ کمیٹی کے مشیر نے شمال مشرقی بھات میں کسی نامعلوم مقام سے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو ویڈیو کال کے ذریعہ بتایا، ”این ایل ڈی کے اراکین پارلیمان مجبوراً نہ صرف اپنی رہائش گاہوں سے بلکہ اپنے صوبے سے بھی فرار ہو رہے ہیں۔
میانمار سے فرار ہو کر میزورم آنے والے ابتدائی لوگوں میں صرف ایسے پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ تھے جنہوں نے فوج کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن فوجی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد عام شہری بھی وہاں سے بھاگ کر بھارت میں پناہ لے رہے ہیں۔

(بشکریہ ڈی ڈبلیو نیوز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN