اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جلسے میں ’مسلمانوں کے قتل عام‘ کی تقاریر، تفتیش شروع

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جلسے میں ’مسلمانوں کے قتل عام‘ کی تقاریر، تفتیش شروع
74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

پولیس نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کی رواں مہینے دسمبر کے اوائل میں منعقد ہونے والے ایک جلسے میں مسلمانوں کے مبینہ قتل عام کی پیش کردہ تجویز کے حوالے سے فوجداری تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دریائے گنگا ’مسلمانوں کے غلبے کے بجائے بھارتی غلبے کے بارے میں فکر کریں‘ آر ایس ایس سربراہ کے کنارے پر آباد ہندو مت میں مقدس سمجھے جانے والے شمالی شہر ہری دوار میں اس جلسے کا انتظام انتہائی سخت موقف رکھنے والے ہندوؤں نے کیا تھا۔ اس جلسے میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کم از کم ایک اہم رکن نے بھی شرکت کی تھی۔

مبینہ قتل عام کی بات

ہری دار میں منعقدہ جلسے میں ﺍیک انتہاپسند ہندو خاتون رہنما نے کہا کہ چند سو ہندو اگر مذہب کے سپاہی بن کر بیس لاکھ مسلمانوں کو ہلاک کر دیں تو وہ فاتح بن کر اُبھریں گے۔ اس خاتون رہنما نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ ایسا کرنے سے ہندو مت کی اصل شکل ’سناتن دھرم‘ کو تحفظ فراہم کرنا ممکن ہو گا۔ اس خاتون رہنما کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ اس خاتون مقرر نے ہندوؤں سے یہ بھی کہا کہ وہ مسلمانوں کو ہلاک کر کے جیل جانے سے مت گھبرائیں۔

ناتھو رام گوڈسے کا احترام کریں

جلسے میں اسی خاتون نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ناتھو رام گوڈسے کو سراہا کریں۔ ناتھو رام گوڈسے وہی انتہاپسند ہندو تھا، جس نے 1948 میں عدم تشدد کا پرچار کرنے والے ممتاز سیاستدان اور برصغیر پاک و ہند کی آزادی کے اہم ہندو رہنما موہن داس کرم چند گاندھی المعروف مہاتما گاندھی کو قتل کیا تھا۔

یہ امر اہم ہے کہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ملک کی مسلمان اور دوسری اقلیتوں پر ظلم و جبر ڈھانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی اِس الزام کی تردید کرتی ہے۔

مرنے کے لیے تیار ہو جائیں

انتہاپسند ہندوؤں کے جلسے کے ایک مقرر پربھو ڈھنڈ گیری نے شرکاء سے کہا کہ وہ مرنے یا مارنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اس لیڈر نے جلسے میں مسلمانوں کے قتل عام کو ’تطہیر یا صفائی‘ کا نام دیا۔

گیری نے اپنی تقریر میں کہا کہ میانمار کی طرح پولیس، سیاستدانوں، فوج اور ہر ایک ہندو کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت ہے اور اسی سے ملک میں ’’صفائی‘‘ ہو گی۔ یہی انتہا پسند ہندو لیڈر پربھو ڈھنڈ گیری اکثر بی جے پی کے اہم لیڈران کے ساتھ مختلف تقریبات میں اکثر موجود ہوتے ہیں۔

اسی جلسے میں ایک اور مقرر نے کہا کہ کاش وہ مودی سے قبل کے حکمران ٹولے کو ہلاک کر سکتے۔ مودی حکومت سے قبل بھارت پر موجودہ اپوزیشن جماعت کانگریس کی حکومت تھی۔

ایک دوسرے مقرر نے کرسمس پر مختلف ہوٹلوں کے نام پیغام دیا کہ وہ مسیحی تقریبات کا اہتمام کرنے سے گریز کریں۔ ایسا بتایا جاتا ہے کہ اس وقت بھارت میں مسلم اور مسیحی اقلیتوں کو تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

بھارت کے مسلمان رہنما اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس انتہا پسند ہندو خاتون مقرر کی عام ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندو انتہاپسندوں کا سارے ملک میں نسل کشی کے جذبات کو ابھارنے کا ایک واضح اشارہ ہے۔ مسلم کمیونٹی کی اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل حملوں میں اضافہ اور دھمکیوں میں شدت دیکھ رہے ہیں۔

ہری دوار کے اس جلسے اور وہاں خاتون مقرر اور دوسری تقاریر کے حوالے سے مودی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN