اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان کے اہم رہنما ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان کے اہم رہنما ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شیر محمد عباس ستانکزئی نے بھارت کے اہم ترین فوجی تربیتی ادارے دہرا دون کے انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) کے 1982 بیچ میں تربیت حاصل کی تھی۔60 سالہ ستانکزئی آج طالبان کے سات سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

’افغانستان کا ‘شیرو‘

ستانکزئی کے ساتھ تربیت حاصل کرنے والے بھارت کے سابق میجر جنرل ڈی اے چترویدی نے بتایا کہ ستانکزئی جب آئی ایم اے میں داخل ہوئے تو ان کی عمر بیس برس تھی۔ وہ آئی ایم اے کی بھگت بٹالین کے کیرن کمپنی کے 45 جینٹلمین کیڈٹوں میں سے ایک تھے،’’ہم لوگ انہیں ‘’شیرو‘ کے نام سے پکارتے تھے۔وہ خاصے ہٹے کٹے تھے تاہم ان کا قد زیادہ اونچا نہیں تھا اور وہ کبھی بھی مذہب کی طرف مائل نہیں نظر آئے۔‘‘

بھارت کے اہم فوجی اعزازات پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل اور سینا میڈل سے اعزاز یافتہ ریٹائرڈ میجر جنرل چترویدی کہتے ہیں،”وہ ہم لوگوں میں کافی مقبول تھے۔ وہ اکیڈمی کے دیگر کیڈٹس کے مقابلے میں تھوڑے بڑے لگتے تھے۔ ان کی شاندار مونچھیں تھیں۔ اس وقت ان کے نظریات میں کسی بھی صورت میں شدت پسندی نظر نہیں آتی تھی۔ وہ ایک عام افغان کیڈٹ کی طرح تھے جو بھارت میں اپنا وقت انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

آئی ایم اے میں آزادی کے بعد سے ہی غیر ملکی کیڈٹوں کو داخلہ ملتا رہا ہے تاہم افغانستان کے کیڈٹو ں کو داخلہ دینے کا سلسلہ 1971ء میں بھارت-پاکستان جنگ کے بعد شروع ہوا۔

ایک عام افغان نوجوان جیسا

عباس ستانکزئی کے ایک دیگر بیچ میٹ ریٹائرڈ کرنل کیسر سنگھ شخاوت بتاتے ہیں کہ ستانکزئی افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز سے براہ راست آئی ایم اے میں آئے تھے،وہ عام نوجوان کی طرح تھے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے ہم ایک مرتبہ ساتھ میں رشی کیش گئے تھے اور دریائے گنگا میں تیراکی بھی کی تھی۔ میرے پاس اس دن کی ایک تصویر بھی موجود ہے، جس میں شیرو اور میں آئی ایم اے کے سوئمنگ سوٹ میں ہیں۔ان کا رویہ نہایت دوستانہ تھا اور ہم اختتام ہفتہ پر اکثر جنگلوں اور پہاڑوں میں گھومنے جایا کرتے تھے۔

ستانکزئی نے افغان نیشنل آرمی میں لیفٹیننٹ کے طور پر جوائن کرنے سے قبل آئی ایم اے میں پری کمیشن کی تربیت مکمل کی تھی۔یہ وہ وقت تھا جب سابقہ سوویت یونین افغانستان کو چھوڑ کر جا رہا تھا۔

ستانکزئی 1996ء میں افغان آرمی سے الگ ہو کر طالبان میں شامل ہو گئے۔ وہ امریکا سے طالبان کو سفارتی طور پر تسلیم کرانے میں کلنٹن انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں بھی شامل رہے۔

نیویارک ٹائمز میں شائع 1997ء میں ایک رپورٹ میں انہیں طالبان حکومت کا کارگزار وزیر خارجہ بتایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں قیام کے دوران انگلش سیکھی۔ بعد کے برسوں میں وہ طالبان کے اہم مذاکرات کاروں میں سے ایک بن گئے۔ ان کی انگلش پر مہارت اور فوجی تربیت کافی مدد گار ثابت ہوئی۔جب طالبان نے دوحہ میں اپنا سیاسی دفتر قائم کیا تو وہاں کے سربراہ کے طور پر تعینات کیے گئے اور سن 2019 میں طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر کے دوحہ کا دفتر سنبھالنے تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ستانکزئی افغان امن مساعی کے اہم مذاکرات کاروں میں سے ایک ہیں۔

بھارت ستانکزئی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے

بھارت کے ساتھ طالبان کے تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے میجر جنرل چترویدی کا خیال ہے کہ ستانکزئی ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔

میجر جنرل چترویدی کا خیال ہے،”بھارت میں گزارے گئے دنوں کی خوشگوار یادیں یقیناً ان کے ساتھ ہوں گی۔ میں کہنا چاہتاہوں کہ یہ بھارتی وزارت خارجہ کے لیے ایک موقع ہے اسے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے آئی ایم اے سے تعلق رکھنے والے ستانکزئی کے دوستوں کے نیٹ ورک کو استعمال کرنا چاہیے۔

آئی ایم اے کے تربیت یافتہ غیر ملکی فوجی رہنما

آئی ایم اے دہرہ دون میں اس وقت تقریباً 33 ملکوں کے کیڈٹس تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ماضی میں جن اہم پاکستانی فوجی رہنماؤں نے آئی ایم اے سے تربیت حاصل کی ان میں پاکستان آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حبیب اللہ خان خٹک، سابق وزیر خارجہ کرنل صاحب زادہ یعقوب خان، پاکستان کے کمانڈر ان چیف اور تیسرے صدر جنرل یحیٰ خان شامل ہیں۔

بنگلہ دیش مکتی باہنی کے کمانڈ ر ان چیف جنرل ایم اے جی عثمانی اور پہلے پاکستان اور پھر بنگلہ دیش آرمی میں خدمات دینے والے لیفٹیننٹ جنرل خواجہ وسیع الدین نے بھی انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون سے تربیت حاصل کی ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN