اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنےوالے طلبہ وطالبات اعزاز سے سرفراز

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنےوالے طلبہ وطالبات اعزاز سے سرفراز
608
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سہارنپور :(نامہ نگار)

آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور و آواز انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے ملکی سطح پر نیٹ کے مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں آج روٹری کلب سہارنپور میں ایک ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ و طالبات کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ممبر آف پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے شرکت نے،پروگرام کی صدارت صفیہ صبوحی افتخار صاحبہ ڈائریکٹر براؤن ووڈ پبلک اسکول نے کی،جب کہ نظامت کے فرائض مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے انجام دئے۔پروگرام کا آغاز جامعہ رحمت گھگھرولی کے درجہ عربی دوم کے متعلم محمد جاوید کی تلاوت کلام اللہ مع ترجمہ سے ہوا۔

ڈاکٹر شاہد زبیری بیورو چیف راشٹریہ سہارا نے تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازی تقریب طلبہ کی کوششوں کو نئی اڑان دینے،ان سے احساس کمتری کو ختم کرنے ،ماڈرن ایجوکیشن میں قوم کے رتبہ کو بلند کرنے اور انکی ٹوٹی امیدوں کو سہارا دینے کے لئے منعقد کی گئی ہے تاکہ امت کے ایسے نوجوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو اور وہ قوم کا نام روشن کریں۔

مہمان خصوصی حاجی فضل الرحمن علیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مسابقتی دور میں اگر طلبہ جدوجہد، محنت لگن اور کوششوں و جدو جہد کے ساتھ اونچے عزائم کو آگے رکھ کر قدم بڑھائیں تو انہیں یقینی طور کامیابی وکامرانی حاصل ہوگی اور جو مقاصد بھی وہ طے کرینگے،ان تک ضرور پہنچے گے۔

سہارنپور کے اسکول و کالجز کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ ادارے دیگر تعلیمی اداروں کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے اداروں کے ذمہ داران اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔صفیہ صبوحی افتخار نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ نوجوان قوم و ملت اور ملک کا اثاثہ ہیں ان کی صحیح تربیت کے ساتھ اچھے شہری کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کریں۔احساس کمتری سے باہر نکل کر خود اعتمادی کے ساتھ طلبا پڑھائی پر توجہ مبذول کریں، توکل اور صبر کے ساتھ کچھ حاصل کرنے کا عزم اور اسکے لئے جدوجہد کریں۔

انھوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی اساتذہ کی محنتوں پر منحصر ہوتی ہے۔ ان اسکول کے اساتذہ کی محنت، لگن اور جذبہ خلوص کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان طلبہ کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،انتظامیہ صرف ضروریات پوری کرسکتا ہے؛لیکن تعلیمی ادارے کی 99 فی صد کامیابی اساتذہ ہی کے ہاتھوں میں ہوا کرتی ہے طلبہ اس کامیابی پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، قرآن کریم کی پہلی آیت ہی علم حاصل کرنے پر مشتمل ہے،جبریئل علیہ السلام جیسے مقدس فرشتہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو پہلی وحی لیکر آئے تھے اس میں تعلیم ہی کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہرسال نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین آپ کو کئی امیدوں اور خوابوں کے ساتھ درس گاہوں کو روانہ کرتے ہیں لہذا ہم صحیح سوچ ،اونچے عزائم اورہمیشہ کچھ حاصل کرنے کی تڑپ دلوں میں پیدا کریں اور اپنی پڑھائی پر توجہ مبذول کرتے ہوئے والدین کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیرکریں۔

صوفی چاند نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ محنت،لگن،شوق اور جد و جہد کے ساتھ اگر تعلیم حاصل کی جائے تو طلبہ کامیابی کی بلندیاں طے کرتے دکھائی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ طلبا امتحانات کے ایام میں پڑھائی پر زیادہ توجہ دیں اور نمایاں کامیابی حاصل کریں۔

تقریب کے دوران جامعہ رحمت گھگھرولی کے طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کرکے داد تحسین حاصل کی۔ آخر میں کامیاب طلبا وطالبات کو ٹرافی سے نوازاگیا۔تقریب میں مہمانان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر قدسیہ انجم،اوصاف گڈو، مولوی فرید مظاہری،پروفیسر جلال عمر، قاضی شوکت حسین،پروفیسر شاہد انصاری نے شرکت کی جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں جاں نثار چودھری، صابر علی خاں شہر صدر ملی کونسل ،مولانا احمد سعیدی مظاہر علوم وقف،شیر شاہ اعظم،مظہر عمر،مظفر چودھری اور حیدر رؤوف صدیقی شامل رہے۔

شرکت کرنے والوں میں مولانا ریاض الحسن ندوی، شکیل احمد ایلپائن اسکول،سید راشد نیو ایرا اکیڈمی،افضال خاں سر سید اسکول ،سید حمزہ،سید مدثر،مولانا عارف،مولانا واصف رشیدی،مولانا اسجد مفتاحی، ڈاکٹر عبدالستار،تاجدار خاں،سید حسان،راؤ محبوب، انوار احمد، عرفان الحق،شاہ زماں،جنید خاں،ذاکر ندوی،حاجی توصیف،عارف خاں، طاہر علی، رحمن عزیز،گل بہار،فرحت مہدی،حافظ اویس تقی،منصور بدر کونسلر،مولانا فاروق، مولانا شمشیر الحسینی اورامجد علی قابل ذکر ہے۔تقریب کے اختتام پر قومی گیت محمد ابصار دہلوی اور قومی ترانہ عبدالصمد مغیثی متعلم جامعہ رحمت گھگھرولی نے پیش کئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN