اجین :(ایجنسی)
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ہفتہ کی صبح مدھیہ پردیش کے مشہور مہاکالیشور مندر میں پوجا کی۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ مہاکالیشور مندر کے منتظم گنیش ڈھاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ خان نے مہاکال کی ’بھوگ آرتی‘ کے دوران مندر کا درشن کیا۔
بھگوان شیو کا مہاکالیشور مندر ملک کے 12 جیوترلنگوں میں سے ایک ہے اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں درشن کے لیے آتے ہیں۔
ڈھاکڑ نے کہا کہ پجاریوں نے رسومات کے مطابق پوجا ارچنا کی جبکہ خان نے کووڈ 19- کے رہنماخطوط کے مطابق رکاوٹوںکےپیچھے رہ کر پراتھنا کی۔ عہدیداروں نے گورنر کا مندر کی جانب سے انگواسترا دے کر ان کا استقبال کیا۔ تقریباً40 منٹ تک گورنر مندرکیمپس میںموجود رہے۔
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے، مقامی انتظامیہ نے اس مہینے کے شروع میں مندر کے اندر داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔











