اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سپریم کورٹ یوگی سرکار کی کارروائی سے غیر مطمئن، کہا: ’جب302کا مقدمہ ہے تو گرفتاری کیوں نہیں ہوئی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سپریم کورٹ یوگی سرکار کی کارروائی سے غیر مطمئن، کہا: ’جب302کا مقدمہ ہے تو گرفتاری کیوں نہیں ہوئی
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : ( ایجنسی)

لکھیم پور کھیری تشدد معاملے پر آج جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس میں کورٹ نے یوپی سرکار کو جم کر پھٹکا ر لگائی۔ اب معاملے کی سماعت 20 اکتوبر کوہوگی۔ کورٹ میں یوپی سرکار نے آج اسٹیٹس رپورٹ داخل کر دی ہے۔ دوسری طرف آشیش مشرا آج پوچھ گچھ کے لیے کرائم برانچ کے سامنے پیش نہیں ہوا ہے ، اس لئے اس کے گھر پر دوسرا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے ۔

یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر اپنے حلف نامہ میں کہا کہ مہلوک کسان لوپریت کی ماں کی صحت کے لیے لکھیم پور سی ایم او کے ذریعہ میڈیکل ٹیم ان کے گھر بھیجی گئی ہے اور ان کی صحت پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔ سپریم کورٹ میں داخل کی گئی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہلوکین کا پوسٹ مارٹم ہوا تھا، ساتھ ہی ایس آئی ٹی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ لکھیم پور معاملے پر اب دسہرہ کی چھٹیوں کے بعد سماعت ہو گی۔ کورٹ میں سماعت کے دوران آج یوپی سرکار کو جم کر پھٹکار لگائی اور پوچھا گیا کہ معاملہ جب 302 کاہے تو گرفتاری اب تک کیوں نہیں ہوئی۔ بتا دیں کہ اہم ملزم آشیش مشرا کو آج کرائم برانچ نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا لیکن وہ نہیں پہنچا ۔ ہریش سالوے نے کہاکہ آشیش کل 11 بجے تک پیش ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اتر پردیش حکومت کی طرف سے لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی تحقیقات میں اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں ہے۔ مزید کہا گیا کہ اترپردیش حکومت کو اپنے ڈی جی پی سے یہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ جب تک کوئی دیگر ایجنسی اسے سنبھالتی ہے تب تک معاملے کے ثبوت محفوظ رہیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 302 کے معاملے میں پولیس عام طور پر کیا کرتی ہے؟ سیدھا گرفتار ہی کرتے ہیں نا! ملزم جو بھی ہو قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے ۔

سپریم کورٹ میں ہریش سالوے نے کہا کہ کسانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی بات سامنے آئی ہے ، حالانکہ کورٹ میں یوپی سرکار نے یہ بتایا کہ جائے وقوع سے دو خالی کارتوس ملے تھے ۔

سالوے نے کہا کہ ملزم آشیش مشرا کو نوٹس بھیجا گیا ہے ، وہ آج آنے والا تھا، لیکن اس نے کل صبح تک کا وقت مانگا ہے۔ ہم نے اسے کل ہفتہ 11 بجے تک کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ اتنے سنگین الزامات پر الگ برتاؤ کیوں کیا جا رہاہے ؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN