اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہری دوار دھرم سنسد کی آزادانہ انکوائری کی مانگ پر سپریم کورٹ کا دہلی، اتراکھنڈ سرکار کو نوٹس

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہری دوار دھرم سنسد کی آزادانہ انکوائری کی مانگ پر سپریم کورٹ کا دہلی، اتراکھنڈ سرکار کو نوٹس
114
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

ہری دوار دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ اور دہلی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

صحافی قربان علی اور پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس انجنا پرکاش نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے کی۔

سینئر وکیل کپل سبل نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ریاستی اور مرکزی حکام سے جلد از جلد جواب طلب کرے، تاکہ پروگرام کے منتظمین کےذریعہ اس طرح کے مزید ’دھرم سنسد‘ کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں روکا جاسکے۔

’’اس طرح کے اگلے پروگرام کا علی گڑھ میں منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اگر جلد ہی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو یہ ’دھرم سنسد‘ پورے ملک میں، اونا، ڈاسنا میں منعقد کی جائیں گی۔ پورے ملک کا ماحول آلودہ ہو جائے گا۔ ملک کی اخلاقیات اور اقدار، یہ تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔‘‘

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’نفرت انگیز تقاریر میں ذات پات کی صفائی کے حصول کے لیے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام مطالبات شامل تھے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ مذکورہ تقاریر محض نفرت انگیز تقاریر نہیں ہیں، بلکہ کھلی کال کے مترادف ہیں۔ ہمارے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، بلکہ لاکھوں مسلم شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے۔‘‘

درخواست کے مطابق، متنازع یتی نرسنگھانند کی طرف سے ہری دوار میں اور گزشتہ سال 17 سے 19 دسمبر کے درمیان ایک خود ساختہ ہندو یووا واہنی تنظیم کی طرف سے دہلی میں منعقد کیے گئے دو پروگراموں نے ہندوستانی شہریوں کے ایک اہم طبقے کے خلاف اعلان جنگ کے لیے نفرت کو ہوا دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تقریباً تین ہفتے گزر جانے کے باوجود، پولیس افسران کی جانب سے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس میں مذکورہ نفرت انگیز تقاریر کے لیے آئی پی سی کی دفعہ 120B، 121A اور 153B کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ پولیس حکام نے ہری دوار دھرم سنسد میں حصہ لینے والے 10 لوگوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں، لیکن مذکورہ ایف آئی آر میں بھی آئی پی سی کی صرف دفعہ 153A، 295A اور 298 لاگو کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ’’ پولیس کی نااہلی اس وقت بھی منظر عام پر آئی جب ایک پولیس افسر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس میں مذکورہ بالا تقریبات کے مقررین میں سے ایک نے کھلے عام دھرم سنسد کے منتظمین اور مقررین سے افسر کی وفاداری کا اظہار کیا۔ ‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN