اردو
हिन्दी
نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سید عبیدالرحمن:ہندوستانی مسلم تاریخ کو نئی زندگی دینے والا مورخ

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہلی میں مقیم مورخ اور مصنف سید عبید الرحمٰن گزشتہ ایک دہائی سے اکیلے ہی ہندوستانی مسلم تاریخ کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا بس ایک ہی مشن ہے، اور وہ ہے ہندوستانی مسلم تاریخ کو محفوظ کرنا ہے.
پچھلے دس سالوں کے دوران، انہوں نے قرون وسطیٰ کی ہندوستانی تاریخ پر کم از کم چھ کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں ہندوستان کی مسلم تاریخ کے مختلف پہلوؤں کو کور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی کتابوں میں ’Biographical Encyclopaedia of Indian Muslim Freedom Fighters’‘، ’ Forgotten Muslim Empires of South India’‘، ’ Ulema’s Role in India’s Freedom Movement‘ اور حال ہی میں شائع ہونے والی ان کی کتاب ’ Peaceful Expansion of Islam in India’ ‘ شامل ہیں۔ تازہ ترین کتاب پورے ہندوستان اور ہندوستان بسے باہر بھی موضوع گفتگو بن گئی ہے، کیونکہ یہ اہم کتاب مقامی آبادی کے زبردستی اسلام قبول کرنے  (Forced conversion) کے غلط تصور کو ختم کرتی ہے۔ وہ باریک بینی سے تحقیق کے ذریعے ثابت کرتے ہیں کہ اسلام جنوبی ہندوستان میں شمال سے بہت پہلے آیا اور عرب اور فارسی تاجروں کے علاوہ صوفیاء کرام کی کوششوں کی بدولت پھیل گیا جو بڑی تعداد میں ہندوستان میں آئے اور آباد ہوئے۔
معین قاضی، سید عبید الرحمٰن کے کام پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے تفصیلی مضمون میں Transcend میں لکھتے ہیں کہ ’’ایک مسلمان مورخ سید عبیدالرحمٰن نے ایک نیا سیکولر نقطہ نظر پیش کیا ہے جو مسلمانوں کے نقطہ نظر کو دلیری سے پیش کرتا ہے… وہ جوش اور جذبے سے معمور ہیں اور ہماری تاریخ و ثقافت کو دو بارہ بہترین پیرایہ میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جنوب کی وسیع ثقافت کو زندہ کرنے کے لیے ان کی تحقیق بلاشبہ مسلم تاریخ کے منظر نامے کو ازسرنو متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ ایک مشکل کام ہے، لیکن عبید الرحمن نے نہ صرف اس کام کو پورا کرنے کا عزم کیا ہے بلکہ اس کے لئے انہوں نے بہت قربانیاں بھی دی ہیں۔
ہندوستان کی مسلم تاریخ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سید اب ہندوستان کی قرون وسطی اور بطور خاص مسلم تاریخ کے مختلف پہلوؤں پر کم از کم تین کورسز لانچ کرچکے ہیں،۔ ان کا ‘ہندوستانی مسلم تاریخ پر 3 ماہ کا کورس’ اسلام کی آمد اور محمد بن قاسم کی سندھ کی فتح سے شروع ہوتا ہے، اس کے بعد محمود غزنی اور اس کی فتوحات، محمد غور اور دہلی سلطنت کا قیام۔ دہلی سلطنت کے مختلف خاندانوں اور علاؤ الدین خلجی اور محمد بن تغلق کی حکومت کے دوران جنوبی ہندوستان میں اسلام کے پھیلاؤ کو بھی یہ کورس کور کرتا ہے۔ اس کورس میں مغل حکومت کے ساتھ ساتھ کشمیر، بنگال، مالوا، خاندیش، گجرات، جونپور کی شرقی، گلبرگہ/بیدر کی بہمنی سلطنت، احمد نگر، بیجاپور اور گولکنڈہ کے جانشین دکنی سلاطین کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے نظام کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔  حیدر علی اور ٹیپو سلطان کی سلطنت میسور بھی اس کورس کے نصاب میں شامل ہے۔ یہ کورس، جو 24 سیشنز میں کور کیا جاتا ہے پروفیشنل زوم کے ذریعے جاتا ہے۔ اس اہم کورس نے دنیا بھر سے اہل علم اور تاریخ کے محبان کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
سید ایک اور یک ماہی (8 سیشن) کورس بھی چلاتے ہیں جس میں جنوبی ہند کی مسلم تاریخ پر فوکس کیا جاتا ہے۔ جنوبی ہند کے مسلمانوں کی تاریخ کو مورخین اور مسلم کمیونٹی دونوں نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ دکن اور جنوبی ہند کے بیشتر حصوں میں بہمنی سلطنت نے تقریباً دو سو سال تک حکومت کی۔ اس کے بعد آنے والی دکنی مسلم ریاستوں نے مزید 200 سال حکومت کی۔ حیدرآباد کی آصف جاہی سلطنت اور حیدر علی اور ٹیپو سلطان کی سلطنت خدادا د نے بھی ایک عرصہ تک علاقہ پر حکومت کی۔ اس کورس نے بھی پوری دنیا سے لوگوں کو متوجہ کیا ہے۔
سید نے ابھی ایک اور کورس متعارف کرایا ہے جو ہندوستان کی تحریک آزادی اور مسلمانوں کے کردار سے متعلق ہے۔ یہ کورس برطانوی استعمار کے خلاف 1857 کی ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے انتہائی اہم کردار کا احاطہ کرتا ہے۔ مسلمانوں نے اس میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ اس میں موپلہ ریولٹ، ریشمی رومال تحریک، 1946 کی بحری بغاوت کا بھی احاطہ کیا جائے گا اور ان ہزاروں مسلمان قیدیوں پر بھی بات کی جائے گی جو انڈمان اور نکوبار کی خوفناک سیلولر جیل میں قید تھے، جنہیں زیادہ تر لوگ کالا پانی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے اس طرح کے کورس کیوں شروع کیے ہیں، 48 سالہ سید کہتے ہیں، "جیسا کہ سب واقف ہیں کہ ملک میں تاریخ دوبارہ لکھی جا رہی ہے، اور قرون وسطیٰ کی تاریخ جو مسلم دور سے متعلق ہے، کو کورس کی کتابوں سے آہستہ آہستہ مٹایا جا رہا ہے۔ ایسی صورت میں اپنی نوجوان نسل کو ان کی تاریخ اور ورثے اور ان کے عظیم ماضی کے بارے میں سکھانا ضروری ہے۔ شکر ہے، لوگوں کے مایوس کن خیالات کے برعکس، کورسز ملک اور ملک سے باہر  بھی اہل علم اور محبان تاریخ میں بہت زیادہ مقبول ہوئے۔ میں حیران ہوں کہ دنیا بھر سے معروف اسکالرز، پروفیسرز، فارسی حتیٰ کہ چغتائی زبانوں کے ماہرین بھی ہمارے کورس میں داخلہ لے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کورسز اور متعلقہ کوششیں طویل مدتی تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
(رابطے کے لیے فون نمبر: 9818327757 WhatsApp)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Tejashwi Yadav Grand Alliance Defeat Analysis
مضامین

بہار: سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود تیجسوی کیوں ہارے؟ گرینڈ الائنس میں کہاں غلطی ہوئی؟

15 نومبر
Bihar BJP Chief Minister Discussion
مضامین

بہار کو آخر کار ملے گا بی جے پی کا پہلا وزیر اعلیٰ مگر کب تک؟ یہ وقت بتائے گا

15 نومبر
Democracy and Civil Society Discussion
مضامین

جمہوریت، حکومتی معاملات اور سول سوسائٹی

01 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Delhi Blast Türkiye Links Al Falah University

دہلی بلاسٹ کے تار ترکیہ سے بھی جڑے، الفلاح یونیورسٹی کے گرد گھیرا تنگ !

نومبر 13, 2025
Al Falah University Headquarters Crowd

‘وقت مشکل چل رہا ہے’ الفلاح یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اب پہلے سے زیادہ بھیڑ مگر وجہ کچھ اور

نومبر 13, 2025
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

Azam Khan Rampur Jail Barrack

اعظم خان، رامپور جیل بیرک نمبر ایک، صرف 55دن آزاد فضا میں سانس لی

Al Falah University ED Funding Raid

فنڈنگ میں بے ضابطگی:ED کا الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلہ دفتر، ٹرسٹیوں سمیت 25 مقامات پرعلی الصبح چھاپے،

Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

نومبر 18, 2025
Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

نومبر 18, 2025
Azam Khan Rampur Jail Barrack

اعظم خان، رامپور جیل بیرک نمبر ایک، صرف 55دن آزاد فضا میں سانس لی

نومبر 18, 2025
Al Falah University ED Funding Raid

فنڈنگ میں بے ضابطگی:ED کا الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلہ دفتر، ٹرسٹیوں سمیت 25 مقامات پرعلی الصبح چھاپے،

نومبر 18, 2025

حالیہ خبریں

Haldwani Minority Property Vandalism

ہلدوانی میں مویشی کی باقیات ملنے پر اقلیتی کمیونٹی کی دکانوں ودیگر املاک میں توڑپھوڑ، پولیس فورس تعینات

نومبر 18, 2025
Iran Ends Visa-Free Entry for Indians

ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، وجہ بھی سامنے آئی

نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN