اردو
हिन्दी
ستمبر 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بیت المقدس میں کشیدگی برقرار ،غزہ میں جنگ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
بیت المقدس میں کشیدگی برقرار ،غزہ میں جنگ
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ:
اسرائیلی حکومت نے سازش کے تحت رمضان المبارک میں فلسطین میں امن تباہ کرنا شروع کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کریک ڈائون کے دوران 3 روز میں 80 شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے اطراف، باب العامود اور بیت المقدس کے دوسرے علاقوں میں چھاپامار کارروائیوں کے دوران شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ قابض فوج کی کارروائیوں سے بیت المقدس میں سخت کشیدگی کی فضا قائم ہے۔ انتہا پسند یہودی گروہ بھی بڑھ چڑھ کر فلسطینی شہریوں پر حملے کررہا ہے۔ اسرائیلی حکام باب العامود، باب ساہرہ، مصرارہ، شیخ جراح کالونی اور دوسرے مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کررہے ہیں۔ جلادوں نے عقوبت خانوں میں نوجوانوں پر تشدد کے دوران ان کی ہڈیاں توڑ دیں اور کئی افراد کو جسم کے بالائی حصوں پرگہری چوٹیں آئیں۔ اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں میں 17 بچے معذور ہوئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں کریک ڈاؤن کے بعد غزہ پر راکٹ برسادیے۔ صہیونی فوج کی جانب جاری بیان میں حالیہ کارروائی کو غزہ کی حدود سے راکٹ باری کا ردعمل قرار دیا گیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ غزہ کی جانب سے فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل پر 30راکٹ داغے تھے۔ صہیونی فوج نے رات گئے غزہ میں زیر زمین انفرا اسٹرکچراورراکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی ٹینکوں نے بھی حصہ لیا۔ لڑاکا طیاروں نے جنوبی شہر رفح کے مشرق میں واقع متار کے زرعی علاقے میں 2 حملے کیے۔ جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال مشرقی علاقے جبل الریز کے اہداف پر بھی بم باری کی،تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ سے جنوبی اسرائیل کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کی وجہ سے کئی خاندانوں کو خصوصی محفوظ مقامات میں پناہ لینا پڑی۔ ان میں سے چند راکٹ اسرائیلی حدود میں پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں پھٹ گئے، جب کہ دیگر کو آئرن ڈوم ائر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا۔ دوسری جانب مزاحمتی تنظیم ابو علی مصطفی بریگیڈز نے اسرائیل پر پھینکے گئے راکٹوں کی ذمے داری قبول کرلی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN