کابل : (ایجنسی)
افغانستان کی آئندہ حکومت 12 رکنی شوریٰ چلائے گی۔طالبان سابقہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے کچھ وفادار ارکان کو بھی اپنی پسند کی وزارتیں پیش کریں گے،کیونکہ وہ ایسی انتظامیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو عالمی برادری کے لیے قابل قبول ہو۔
نشریاتی ادارے فارن پالیسی میگزین کا طالبان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوریٰ کونسل میں تین اہم طالبان رہنما ملا غنی برادر،تحریک طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادےمولوی یعقوب اور حقانی نیٹ ورک کے خلیل حقانی شامل ہوںگے۔











