نئی دہلی :
ملک کورونا انفیکشن کی دوسری لہر سے دوچار ہے ،تو وہیںایسے میں سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کو لے کر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈر نے اسے لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ وہیں آج راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے صاف کہاہے کہ ملک کو پی ایم ہاؤس نہیں ، سانس چاہئے!
مرکزی حکومت کثیر المقاصد منصوبہ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ لگاتار تنازع میں پھنستی نظر آرہی ہے۔ دہلی میںاس پروجیکٹ پر کام تو جاری ہے لیکن کورونا دور میں اسے روکنے کی مانگ زور پکڑ رہی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت پریم کورٹ میں ہوئی ہے۔ عرضی گزار کی طرف سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو ابھی کے لیے بند کر دینا چاہئے۔








