لکھنؤ: (ایجنسی)
اترپردیش میں ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سرگرم ہوگیا ہے۔ خبر آرہی ہے کہ اترپردیش کی سیاست میں اہم حیثیت رکھنے والے تین اہم مسلم لیڈران سماج وادی پارٹی کے دبنگ لیڈرمحمد اعظم خان، باہوبلی رہنما مختار انصاری اور عتیق احمد سے ای ڈی پوچھ گچھ کرے گی۔
واضح رہے کہ ریاست میں چند ماہ اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ، سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے طریقے سے انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیاریاں کررہی ہیں ۔ عوام کا ماننا ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کا اس وقت مسلم لیڈران کے خلاف سرگرم ہونا اسی زمرے کی ایک کڑی ہے ۔ بہرحال اترپردیش میں اڈی ڈی سرگرم ہوگیاہے اور اب دیکھنا ہے کہ کن کن لیڈران ان کے چنگل میں آتے ہیں ۔









