اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گاندھی ٹوپی سے سیاسی ٹوپیوں کا سفر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
گاندھی ٹوپی سے سیاسی ٹوپیوں کا سفر
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مسعود جاوید

ایک تاریخ یا روایت کے مطابق سنہ1919 ء میں جب مہاتما گاندھی رام پور پہنچے اور وہاں نواب آف رامپور سید حامد علی خان بہادر سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے تو لوگوں نے بتایا کہ ایوان کے آداب کے مطابق نوابوں کے ایوان میں ملاقاتی ننگے سر نہیں جاتے ہیں۔ بازار میں کوئی مناسب ٹوپی نہیں ملی تو عبادی بیگم ہمشیرہ محمد علی و شوکت علی نے گاندھی جی کے لئے ایک سفید ٹوپی تیار کیں جسے پہن کر وہ ملاقات کے لیے گئے۔ اس وقت سے انگریزی استعمار کے خلاف مزاحمت کرنے والے اس مخصوص طرز کی ٹوپی پہننے لگے۔ انگریزوں نے اس پر پابندی لگانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

اسی وقت سے اس طرز کی ٹوپی گاندھی ٹوپی کے نام سے مشہور ہوئی اور آزادی کے لیے پرامن احتجاج و مظاہرہ کرنے والوں اور مابعد آزادی سیاسی لوگوں بالخصوص کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں کی علامت بن گئی۔ کھدر کا کرتا پاجامہ اور گاندھی ٹوپی کے بغیر ان کی شناخت مکمل نہیں ہوتی تھی۔

وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ جس طرح کانگریس پارٹی نے گاندھی نہرو کی کئی روایات کو بھلا دیا، عوام سے براہ راست رابطہ توڑ لیا گاندھی اور نہرو کے نظریات شہر شہر اور گاؤں گاؤں پہنچانا چھوڑ دیا اسی طرح گاندھی ٹوپی کا استعمال بھی لازمی شناخت کے طور پر تقریباً ترک کر دیا۔ اب کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنان بھی شاذ و نادر ہی گاندھی ٹوپی کا استعمال کرتے ہیں۔

2011میں انا ہزارے اینڈ پارٹی کے کرپشن کے خلاف تحریک انڈیا اگینسٹ کرپشن سے اختلاف کے بعد اروند کجریوال نے2012میں عام آدمی پارٹی کی داغ بیل ڈالی جس کی سب زیادہ نمایاں شناخت عام آدمی پارٹی کی #ٹوپی تھی اور سب سے زیادہ پرکشش نعرہ ’پارٹی ذرا ہٹ کے‘ عام سیاسی پارٹیوں سے مختلف ایک متحرک اور فعال پارٹی تھا۔‌

تاہم سیاسی روایت رسم و رواج اور برسہا برس سے چلی آرہی غلط روشوں کے خلاف ایک نئی روش اور سیاسی نہج شروع کرنا اتنا آسان بھی نہیں ہوتا ہے۔

’چلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی‘ …..چنانچہ ’پارٹی ذرا ہٹ کے‘ پر عملدرآمد کے عہد و پیمان کی حرارت سال دو سال کے اندر ہی سرد پڑنے لگے۔

اس پارٹی کے وجود میں آنے کا سب سے بڑا محرک ’ لوک پال بل‘ تھا جو آج ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی سرد خانے میں ہے۔

مذہبی علامتوں سے احتراز اور مذہبی رہنماؤں سے دوری تاکہ حقیقی سیکولرازم کے علمبردار اکثریت نوازی یا اقلیت منہ بھرائی کا الزام نہ لگے۔ رفتہ رفتہ یہ عہد بھی مدھم ہوتا گیا اور عام آدمی پارٹی اور اس کے سربراہان بھی ملک کے موجودہ مزاج سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ یہ لوگ بھی براہ راست یا بالواسطہ اکثریتی فرقہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مذہبی شعائر کی نمائش کرنے لگے ،چنانچہ دوسرے یا بالتحدید تیسرے ٹرم کے لئے فتحیاب ہونے کے بعد انہوں نے بھی ’جے سری رام‘ کے مقابل ’جے ہنومان‘ کا نعرہ لگانا شروع کیا۔‌

کیا کجریوال نے سیاسی رہنماؤں کو ٹوپی پہننے پر مجبور کر دیا : عام آدمی پارٹی کی یہ ٹوپی اس قدر مقبول ہوئی کہ دوسری سیاسی پارٹیوں نے بھی نقل کرنے میں دیر نہیں کی۔‌چنانچہ اکھلیش یادو کی سماجوادی پارٹی نے سرخ رنگ کی ٹوپی ، ایس پی کی علامت کے طور پر ، تو لالو پرساد یادو کی راشٹریہ جنتا دل نے سبز رنگ کی ٹوپی حتی کہ متحدہ کسان یونین کے سربراہان بھی اپنی ایک شناخت کے طور پر ٹوپی کا استعمال کر رہے ہیں۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN