اردو
हिन्दी
اپریل 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کی آئندہ حقیقی جنگ سائبر حملوں کی وجہ سے ہو گی: بائیڈن

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکہ کی آئندہ حقیقی جنگ سائبر حملوں کی وجہ سے ہو گی: بائیڈن
27
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک :

متعدد امریکی اداروں اور سولر ونڈز، کولونیئل پائپ لائن کمپنی، گوشت پروسیسنگ کرنے والی کمپنی جے بی ایس اور سافٹ ویئر کمپنی کاسیا جیسی امریکی کمپنیوں پر حالیہ عرصے کے دوران ہونے والے سائبر حملوں کے بعد سائبر سکیورٹی کا معاملہ بائیدن انتظامیہ کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ ان میں سے بعض حملوں کی وجہ سے امریکا کے بعض حصوں میں ایندھن اور خوراک کی سپلائی متاثر ہوگئی تھی۔

امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلیجنس کے دفتر (او ڈی این آئی) کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر تقریباً نصف گھنٹے کی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا،”میرا خیال یہ کہ یہ بات قیاس سے آگے جا چکی ہے کہ ہم نتائج کی طرف جارہے ہیں اور اگر ہمارے لیے نتائج کسی جنگ کی صورت میں سامنے آئے، کسی بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ کی صورت میں، تو اس کا سبب سائبر کی خلاف ورزی ہوگی اور بڑی طاقتیں اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ او ڈی این آئی امریکا کے دیگر سترہ انٹیلیجنس اداروں کے کام کاج کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ او ڈی این آئی کے تقریباً 120 ملازمین اور اعلیٰ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے امریکی خفیہ اداروں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام کی انتہائی اہم نوعیت اور اس کی پیچیدگیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اور وہ ان پر کسی طرح کا سیاسی دباو نہیں ڈالیں گے۔

امریکی صدر نے کہا،”مجھے آپ سب پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ انٹلی جنس کی دنیا میں کوئی بھی چیز صد فیصد یقینی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں، کبھی کبھی، بعض اوقات۔” انہوں نے مزید کہا”آپ جو کام کرتے ہیں میں کبھی اسے سیاسی نہیں بناؤں گا۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ یہ ملک کے لیے بہت اہم ہے۔“

امریکی صدر نے امریکا کی قومی سلامتی کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں میں حکومتی ایجنسیوں اورپرائیوٹ کمپنیوں پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں زر تاوان کے مطالبے کے لیے کیے جانے والے حملے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ان حملوں میں مذکورہ دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹوں کو ملوث پایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے 16جون کو جنیوا میں روسی صدر ولادیمر پوٹن کے ساتھ ہونے والی سربراہ ملاقات کے دوران امریکا کے حساس اور اہم بنیادی اداروں اور ڈھانچوں کی ایک فہرست پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان پر کسی بھی طرح کے سائبر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے ہی بائیڈن انتظامیہ کی قومی سلامتی سے متعلق ٹیم کے سینئر عہدیدار امریکا پر سائبر حملوں کے معاملے میں کریملن کے سینئر ممبران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

صدر بائیڈن نے چین کی طرف سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کا حوالہ دیا کہ وہ”دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور فوجی طاقت اور 2040 کی دہائی کے وسط تک دنیا میں سب سے زیادہ نمایاں معیشت بننے کی شدید ترین خواہش رکھتے ہیں۔

بائیڈن کے بیان سے ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف سے واضح علیحدگی کا اشارہ ملتا ہے۔ ٹرمپ کی مختلف معاملات میں خفیہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی تھی جن میں خفیہ اداروں کا یہ تجزیہ بھی شامل ہے کہ 2016 کے صدارتی الیکشن میں روس نے ٹرمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے مداخلت کی تھی۔

خفیہ اداروں نے اس انکشاف میں بھی کردار ادا کیا تھا کہ ٹرمپ نے یوکرائن پر دباؤ ڈالا کہ وہ جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN