اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان کی پیش قدمی سے پینٹاگن پریشان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان کی پیش قدمی سے پینٹاگن پریشان
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امان اظہر، واشنگٹن

ماہرین کا خیال ہے کہ بائیڈن انتظامیہ امریکی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے علاوہ افغان سیاسی قیادت کو ملکی مستقبل کے بارے میں اپنے اختلافات کو دور کرنے کی ترغیب دلائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی افغان اعلیٰ قیادت سے ملاقات ایک ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب طالبان ملک کے مختلف علاقوں پر افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں متعدد شہروں پر حملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز امریکی فورسز کی عدم موجودگی میں طالبان کی کارروائی کا مقابلہ نہیں کرسکیں گی۔ بائیڈن انتظامیہ نے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے، لیکن بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے دستبرداری کی پالیسی حریف سیاسی کیمپوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہے ، جو وائٹ ہاؤس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ انخلا کے بعد کے متبادل پر غور کریں۔

22 جون کو ریپبلکن قانون ساز لنڈسے گراہم نے ایک ٹویٹ میں انخلا کے بعد کے انتظامات میں پاکستان کو شامل نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے سینیٹر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا امریکی افواج کا پاکستان کے ساتھ معاہدے کے بغیر انخلا کا فیصلہ عراق سے بھی بدتر ثابت ہوسکتا ہے۔

ابھی تک، وائٹ ہاؤس نے اپنی افغان پالیسی پر تنقید پر کھلے عام رائے دینے سے گریز کیا ہے۔ افغانستان امور کے ماہر اور تجزیہ کار مارون وائن باؤم کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کے مکمل انخلا کے بارے میں انتظامیہ کے اندر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، امریکی فوج انخلا کی مخالف ہے۔ اور کچھ اشارے یہ بھی ملے ہیں کہ محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی بائیڈن کو افغانستان سے عجلت میں انخلا کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ لیکن بائیڈن مختلف رائے سننے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

مارون وائن باؤم نے مزید کہا کہ ایک اور اہم مسئلہ افغان سیاسی اشرافیہ کے مابین جاری اختلافات ہیں جو سیاسی حکمرانی کے معاملات میں آپس کے اختلافات دور کرنے سے قاصر ہیں ، جس سے طالبان کو فائدہ بھی ہوا ہے اور انہوں نے افغان سیاستدانوں کی اس نا اہلی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

مارون وائن باؤم نے کے بقول، ’’حکومت کو زیادہ خطرہ سیاسی عمل کی ناکامی سے ہے کابل پر طالبان کے قبضے سے نہیں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ صدر غنی کی قیادت اب تک حل کی بجائے مسئلے کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

ولسن سینٹر سے منسلک جنوبی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگل من نے کہا،’ غنی اور عبداللہ بائیڈن کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بائیڈن کو کہتے ہوئے سننا چاہتے ہیں کہ امریکا ترقیاتی امداد ، امن عمل کے لیے سفارتی مدد ، اور سب سے اہم بڑھ کر افغان فوج کے لیے مالی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ وہ ایک ایسی فکر مند عوامی اور سیاسی قیادت کو یقین دلانے کی پوزیشن میں افغانستان واپس آنا چاہیں گے جب فوجیوں کے انخلا کے بعد امریکہ افغانستان کو ترک نہیں کرے گا۔‘کوگل من نے کہا امریکا افغانستان میں اثر و رسوخ کھو رہا ہے۔ وہ ایک اہم ملک تو رہے گا ، خاص طور پر اس کی مالی اور سفارتی طاقت کی وجہ سے، لیکن فوجی طاقت نا ہونے کا اس پر اثر ہو گا۔

کُوگل من نے اس امر سے اتفاق کیا کہ بائیڈن کا ستمبر تک تمام فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ واشنگٹن میں متنازعہ تھا ، کیونکہ اس اقدام کے حق میں بہت کم اتفاق دیکنے میں آیا تھا۔ ان کے بقول،’ کیپٹل ہل پر انخلا کے طاقتور مخالفین کا غلبہ ہے، اور وسیع تر سیاسی و عسکری قیادت میں بھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے فیصلے پر توجہ مرکوز کریں ، اور یہ دیکھیں کہ کس طرح اس فیصلے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ،’’افغانستان میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ، انہیں یقین ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی جب کہ وہ ابھی بھی وہاں موجود ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ستمبر میں پُل آؤٹ کا وقت کم کرنا۔‘‘

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’امریکی حکومت افغانستان کی امداد جاری رکھے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ملک کبھی بھی دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نا بن پائے جو امریکا کے لیے خطرہ ہو۔ ‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور تمام افغان فریقوں کو تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں معنی خیز حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN